رسومات کے متعلق تعلیم — Page 36
36 مندرجہ ذیل تھیں :۔1۔جہیز اور بری دکھانے کی قطعی ممانعت ہونی چاہئے۔-2 لڑکی والوں یا لڑکے والوں کی طرف سے علاوہ مہر کے کپڑوں اور زیورات کی شرط یعنی تعیین کا مطالبہ ممنوع قرار دیا جائے۔-3 مہندی کی رسم یعنی لڑکے کے رشتہ دار عورتوں کا اجتماعی صورت میں لڑکی والوں کے گھر لے کر جانا بند کیا جائے۔حضرت مصلح موعود کی اہم تقریر :۔ان تجاویز پرنمائندگان کے اظہار خیالات کے بعد حضرت خلیفۃالمسیح الثانی نے فرمایا:۔شادی بیاہ کی رسوم یا دوسری رسوم ایسا نا زک اور اہم سوال ہے کہ جو کسی زندہ جماعت کی دائمی توجہ کا مستحق ہے دنیا میں تین قسم کے مذاہب ہیں ایک وہ جنہوں نے حرمت پر زیادہ زور دیا ہے یہ بھی حرام ہے دوسرے وہ جنہوں نے حلت پر زور دیا ہے جیسے عیسائی مذہب ہے اس نے ہر چیز کو حلال کر دیا ہے۔۔۔تیسری قسم اسلام ہے یعنی اس میں بعض چیز میں حلال بھی ہیں اور حرام بھی ہیں۔پھر ایسی صورتیں ہیں کہ ہر حال میں حرام کی اور ہر حرام میں حلال کی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔اسلام نے اصولی طور پر بعض چیزوں کے متعلق ہدایات دے دی ہیں اور پھر انسان کی عقل پر چھوڑ دیا ہے۔پس اسلام نے حلال و حرام دونوں حالتوں میں عقل سے کام لینے کا حکم دیا