رسومات کے متعلق تعلیم

by Other Authors

Page 25 of 61

رسومات کے متعلق تعلیم — Page 25

25 ہے اور آہستہ آہستہ ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں۔پس اس سے پر ہیز کرنا چاہئے کیونکہ ایسی رسموں کا انجام اچھا نہیں۔ابتداء میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کر لیا ہے اس لئے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں ہوتے۔ملفوظات جلد پنجم صفحہ 168 کسی نے حضور سے نصف شعبان کی نسبت سوال کیا۔آپ نے فرمایا:۔یہ رسوم حلوا وغیرہ سب بدعات ہیں۔ملفوظات جلد پنجم صفحہ 297 ایک شخص نے آپ کے سامنے سوال پیش کیا کہ محرم پر جو لوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں اس میں شامل ہونا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ گناہ ہے ملفوظات جلد پنجم صفحہ 169 تعویذ کے متعلق اپنے عمل سے حضور نے وضاحت فرمائی کہ ناجائز ہے۔ایک شخص نے اپنی کچھ حاجات تحریری طور پر پیش کیں۔66 حضرت اقدس نے پڑھ کر فرمایا کہ اچھا ہم دعا کریں گے۔“ اس پر وہ شخص بولا کہ حضور کوئی تعویذ نہیں کیا کرتے ؟ فرمایا: تعویذ گنڈے کرنا ہمارا کام نہیں ہمارا کام تو صرف اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنا ہے۔ملفوظات جلد پنجم صفحہ 505 خود تراشیدہ وظائف کے متعلق حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اپنی شامت اعمال کو نہیں سوچا ان اعمال خیر کو جو پیغمبر علی سے ملے تھے ترک کر دیا اور ان کی بجائے خود تراشیدہ درود و وظائف