رسومات کے متعلق تعلیم — Page 18
18 کے نام پر کی جاتی ہیں حالانکہ اسلام سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔اسلام نام ہے تو حید کا توحید کے قیام کے لئے ہی اللہ تعالیٰ انبیاء صلى الله مبعوث فرماتا ہے۔دنیا میں کامل توحید کا قیام آنحضرت ﷺ کے ذریعہ ہوا اور آج آپ کے ہی نام لیوا قبروں پر جا کر خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر ان بزرگوں سے جن کی ساری عمریں تو حید کے قیام میں گزریں دعائیں مانگتے اور ان کی قبروں پر چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔حالانکہ وہ بھول جاتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے تو فرمایا تھا کہ یہود ونصاری پر لعنت ہو جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ اس شرک و بدعت سے تو بکلی پاک ہے لیکن پھر بھی ضرورت ہے کہ ان کے مردوزن اور بچوں کی زندگیاں تو حید کے قیام اور شرک کے خلاف جہاد کرنے میں گزریں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے الہاماً حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کو فرمایا:۔خُذُوا التَّوْحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا أَبْنَاءَ الْفَارِسِ(تذكره ص: 197) اس الہام میں آپ کے ذریعہ ساری جماعت بھی مخاطب ہوسکتی ہے کہ جس طرح ابناء فارس کے لئے تو حید کا دامن مضبوطی سے تھا منا لازم ہے اسی طرح ابناء فارس سے تعلق رکھنے والوں کے لئے یہ بھی وہ مرکزی نقطہ ہے جس کے گرد ہماری ساری تعلیم گھومتی ہے اگر مرکزی نقطہ ہی کمزور پڑ جائے تو ہمارے سارے دعاوی کمزور پڑ جاتے ہیں۔تو حید کا دامن مضبوطی سے تھامنے سے مراد یہ نہیں کہ صرف منہ