رسومات کے متعلق تعلیم

by Other Authors

Page 17 of 61

رسومات کے متعلق تعلیم — Page 17

17 پھر اسی تقریر میں آپ نے فرمایا:۔ان دس سال میں (لجنہ اماءاللہ کا پروگرام میں یہ بنا رہا ہوں جس کا آج اعلان کر رہا ہوں ) عالمگیر جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کو ہر قسم کی بڑی یا چھوٹی بدعت سے پاک کیا جائے گا۔یا پھر علیحدہ ہو جاؤ مسیح پاک کی اس پاک جماعت سے۔‘ المصابیح صفحہ 349 350 ﴾ پس ان بدعات اور رسومات کو دور کرنے کے لئے ہر لجنہ اماءاللہ کو خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ رسومات ہم کو سیدھی راہ سے دور رکھتی ہیں اور خدا تعالیٰ کے شہر میں داخل ہونے سے روکتی ہیں۔اس لحاظ سے ہم پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ہر اس کام کو ترک کر دیں جس پر رسم کی اصطلاح کا اطلاق ہوتا ہے۔رسوم مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔مذہب کی طرف منسوب ہونے والی رسوم -1 -2 -3 شادی بیاہ سے متعلق رسوم وفات سے متعلق رسوم اور 4۔بچہ کی پیدائش کے متعلق رسوم مذہب کی طرف منسوب ہونے والی رسوم :۔مثلاً قبر پرستی ، قبروں پر عرس کرنا۔میلا د کے وقت کھڑے ہونا اور شیرینی تقسیم کرنا۔مختلف وظیفے بنالینا جن کا احادیث سے کوئی ثبوت نہ ملتا ہو۔نماز میں تو اللہ تعالیٰ سے دعا نہ مانگی لیکن نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی۔ختم قرآن۔تعویذ گنڈے۔جھاڑ پھونک وغیرہ وہ رسومات ہیں جو مذہب