راہِ ایمان

by Other Authors

Page 97 of 121

راہِ ایمان — Page 97

وقف جدید انجمن احمدية 97 ی انجمن حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ۱۹۵۸ء میں قائم فرمائی۔پاکستان میں علیحدہ وقف جدید انجمن احمد یہ ربوہ پاکستان کے نام سے قائم ہے۔مگر بھارت کی جملہ جماعت ہائے احمدیہ کی نگرانی اور تبلیغ اور تربیت واصلاح کا کام وقف جدید انجمن احمد یہ بھارت کے ماتحت براہ راست ہوتا ہے۔اس انجمن کے زیر انتظام خدا تعالیٰ کے فضل سے معلمین کے ذریعہ تبلیغی وتربیتی اورتعلیمی لحاظ سے کافی اچھا کام ہورہا ہے۔جس کے نتائج بہت خوشکن ظاہر ہورہے ہیں۔اسی طرح پاکستان کی مجلس وقف جدید حضرت خلیفہ مسیح کی نگرانی اور ہدایت کے مطابق پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں اصلاح وارشاد اور احمدیوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کرتی ہے۔✰✰✰ جماعت کی اندرونی تنظیم جماعت کے ہر طبقہ کی اچھی طرح تربیت کرنے کے لئے الگ الگ تنظیمیں ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:۔مجلس انصار الله چالیس سال سے زائد عمر کے احمدیوں کی تنظیم کا نام مجلس انصار اللہ ہے جو ہر دو مراکز کے علاوہ تمام دنیا میں اپنے ملکی صدر انصار اللہ کے تحت حضور انور کی ہدایات کے مطابق افراد جماعت کی تعلیم و تربیت اور تبلیغ کا فریضہ سر انجام دینے کے لئے ملک کی تمام مجالس کی نگرانی کر رہی ہے۔مجلس خدام الاحمدية ہندوستان میں ۱۹۴۷ء کے انقلاب کے بعد بھی مجلس خدام الاحم یہ بدستور قائم ہے۔