راہِ ایمان — Page 96
96 نگرانی اور ہدایت کے مطابق دوسرے ملکوں میں سوائے ہندوستان، نیپال اور بھوٹان کے اسلام کی تبلیغ و اشاعت، انجمن تحریک جدید پاکستان کے ذمے ہے۔ہر سال ایک خاص چندہ جو تحریک جدید کے نام سے موسوم ہے جمع کیا جاتا ہے۔اور پھر اس کے ذریعے اسلام کے مبلغ تیار کئے جاتے ہیں جو اپنی زندگی اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرتے ہیں اور حضور کا ہر حکم مانے کا وعدہ کرتے ہیں۔یہ انجمن دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے بھی شائع کرتی ہے۔اس وقت اس انجمن کے ماتحت دنیا کے بہت سے ملکوں میں احمدی مبلغ اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں مثلاً افریقہ - امریکہ - انگلستان - جرمنی۔سوئٹزرلینڈ۔سپین ہالینڈ۔انڈونیشیا۔سنگاپور۔بور نیو۔برما وغیرہ ان ممالک میں تبلیغ کے ساتھ ساتھ مسجد میں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمانوں میں سے صرف احمدی جماعت ہی ہے جو ہر جگہ اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے۔۱۹۴۷ ء سے پہلے جماعت احمدیہ قادیان کے ذریعہ سے بالخصوص خلافت ثانیہ کے عہد میں دنیا کے کناروں تک اسلام کا نام پھیلا۔اگر چہ ۱۹۴۷ء کے انقلاب سے حالات بدل گئے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان فضل و احسان ہے کہ جہاں پر پاکستان کے مرکز (ربوہ) سے پہلے کی طرح واقفین زندگی مبشرین دنیا کے اطراف واکناف میں جار ہے ہیں اور سلسلہ احمدیہ روز افزوں ترقی کر رہا ہے۔وہاں پر انتہائی خطرناک حالات کے باوجود بھارت میں بھی صدر انجمن احمدیہ کی زیر نگرانی ہندوستان کے کونے کونے میں اسلام کا نام بلند ہورہا ہے۔اور توحید کی طرف دعوت دی جارہی ہے۔کشمیر سے لے کر کنیا کماری (جنوبی ہند ) تک اور کلکتہ سے بمبئی و ساحل مالا بار تک ہر جگہ احمدی مبلغین غیر مسلموں کو اسلام کی طرف دعوت دے رہے ہیں۔اب تک جماعت احمدیہ عالمگیر دنیا کے 213 ممالک میں نفوذ کر چکی ہے۔فالحمد لله على ذالك اللهم زدوبارك