راہِ ایمان

by Other Authors

Page 92 of 121

راہِ ایمان — Page 92

92 اسلام۔کے مقابلہ میں ویدوں کو برتر ثابت کرنے کے لئے بڑا زور لگایا۔براہین احمدیہ کے مطلوبہ چیلنج کا جواب حسب شرائط دینے سے عاجز رہا۔مگر حضرت بانی اسلام سایس ایم اور حضرت سیح موعود علیہ السلام کے خلاف سخت توہین آمیز کتب و تحریرات و اشتہارات شائع کرتا رہا۔ملاحظہ ہو اُس کی کتاب ”کلیات آریہ مسافر آپ سے بار بار نشان صداقت کا مطالبہ بھی دہراتا رہا۔اور آپ کو اپنے خلاف نشان کا اعلان کرنے کی اجازت بھی دی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے الہام سے بار بار اطلاع دی کہ یہ شخص ہلاک کیا جائے گا۔ملاحظہ ہو آئینہ کمالات اسلام و برکات الدُّ عاوکرامات الصادقین۔یہ پنڈت لیکھرام کی اس پیشگوئی کے مقابلہ میں تھا کہ مرزا تین سال کے اندر مر جائے گا۔۔۔۔اور اس کی ذریت میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا۔( تکذیب براہین احمدیہ وکلیات آریہ مسافر ) اب دُنیا جانتی ہے کہ کون سچا اور کون جھو ٹا ثابت ہوا۔قادیان سے ہجرت کے متعلق پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا نے داغ ہجرت کے الہام میں بتایا تھا کہ ہجرت ہوگی۔اور حضرت مصلح موعودؓ کو خواب میں دکھایا گیا تھا کہ کسی زمانہ میں جماعت احمدیہ کو قادیان سے نکلنا پڑے گا۔اور خشک پہاڑیوں والے ایک اونچے علاقہ میں اُسے اپنا دوسرا مرکز بنانا پڑے گا اور یہ حالت عارضی ہوگی۔یہ ہجرت ۱۹۴۷ء میں ہو چکی ہے۔جماعت احمدیہ کی اکثریت پاکستان جا کر پہاڑی علاقہ میں آباد ہو گئی۔اس مقام و جگہ کا نام ربوہ رکھا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس سلسلہ میں ایک الہام یہ بھی ہوا کہ :۔