راہِ ایمان

by Other Authors

Page 88 of 121

راہِ ایمان — Page 88

88 متعد د صد سالہ جوبلی نمبر و خصوصی شمارہ جات شائع ہو چکے ہیں چند سالوں سے اخبار بدر اڑیہ، بنگلہ، تامل، تلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی، ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔جبکہ مرکزی طور پر رسالہ ریویو آف ریلیچز انگلش ماہانہ موازنہ مذاہب اردو ماہانہ گلدسته وقف نوارد و انگلش سه ماهی ، رساله مریم اردو انگلش سہ ماہی کے علاوہ رسالہ مشکوۃ ماہانہ ، راہ ایمان ماہانہ انصار اللہ ماہانہ مصباح چھ ماہی اور بعض علاقوں کے رسائل بھی جاری ہیں۔جماعت احمدیہ کے سب سے پہلے اخبار کا نام الحگم تھا۔یہ اخبار ۱۸۹۷ ء میں امرتسر سے جاری ہوا اور پھر ۱۸۹۸ ء میں قادیان سے نکلنے لگا۔اس کے ایڈیٹر حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی تھے۔جلسہ سالانہ اس جلسہ کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھی۔سب سے پہلا جلسہ دسمبر ۱۸۹۱ ء میں مسجد اقصیٰ قادیان میں ہوا۔اس میں صرف ۷۵ آدمی شریک ہوئے۔۱۸۹۲ بی کے جلسہ میں ۱۳۲۷ اصحاب شریک ہوئے۔اس کے بعد اس جلسہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد برابر بڑھتی گئی حتی کہ ۱۹۸۳ ء میں ربوہ میں جب یہ جلسہ ہوا تو اس میں تقریبا اڑھائی لاکھ احمدی شریک ہوئے۔نہ صرف پاکستان اور ہندوستان بلکہ دنیا کے دوسرے ملکوں سے بھی احمدی اس میں بڑے شوق سے شامل ہوتے ہیں۔پہلے یہ جلسہ صرف قادیان میں ہوا کرتا تھا۔پھر قادیان اور ربوہ دونوں جگہ ہونے لگا۔مگر زیادہ رونق ربوہ کے جلسہ میں ہوا کرتی تھی۔ربوہ کا جلسہ ہر سال بالعموم دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوتا تھا۔قادیان کا جلسہ بالعموم دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں ہے۔1984 سے پاکستان میں مخالفت اور ملکی پابندیوں کی وجہ سے وہاں جلسہ سالانہ نہیں ہو رہا۔1984 سے حضرت خلیفتہ المسیح کے لندن ہجرت کر جانے کی وجہ سے اب مرکزی ہوتا۔