راہِ ایمان

by Other Authors

Page 80 of 121

راہِ ایمان — Page 80

80 ٢ - جزاك الله خيرا : - یعنی اللہ تعالیٰ تجھے اچھا اور نیک بدلہ دے۔جب کسی کا شکر یہ ادا کرنا ہو تو کہتے ہیں جزاك الله خيرا۔، ماشاء اللہ:۔اس کے معنی ہیں، جو کچھ اللہ تعالیٰ نے چاہا۔جب کسی اچھی چیز کی تعریف کرنی ہو تو ساتھ ما شاء اللہ کہتے ہیں۔مثلاً ”آپ کا بیٹا ماشاء اللہ بہت ذہین ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ: - معنے :۔ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور مرنے کے بعد اُس کی طرف لوٹنا ہے۔یہ فقرہ قرآن مجید میں آتا ہے۔اور کسی کی وفات کی خبر سننے پر یا مصیبت اور بُری خبر سننے پر اسے استعمال کرتے ہیں۔آٹھواں سبق سلسلہ احمدیہ کے متعلق ضروری معلومات حضرت مسیح موعود کی شادی اور اولاد پہلی شادی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی شادی بچپن کا زمانہ گزرنے کے معا بعد والدین نے کر دی تھی۔آپ کی زوجہ اول کا نام حرمت بی بی تھا۔وہ آپ کے عزیزوں میں سے ہی تھیں۔مگر طبیعتوں کے نہ ملنے کی وجہ سے یہ رشتہ کامیاب نہ ہوا۔اس شادی سے حضور کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے:۔