راہِ ایمان

by Other Authors

Page 19 of 121

راہِ ایمان — Page 19

19 دو سجدوں کے درمیان کی دُعا اللّهُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَ اے اللہ تعالیٰ ! میرے قصور بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور راہنمائی کر اور عَافِنِي وَارْفَعُنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي ط مجھے تندرستی دے اور مجھے عزت عطا کر اور میری اصلاح کرا اور مجھے رزق دے۔اس کے بعد دوسرا سجدہ پہلے سجدہ کی طرح کرو۔پھر الله اكبر کہہ کر اسی طرح کھڑے ہو جاؤ جیسے پہلے کھڑے تھے اور پہلی رکعت کی طرح اس دوسری رکعت کو بھی سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورۃ یا قرآن کریم کا کچھ حصہ شامل کر کے ادا کرو۔اور سجدوں سے فارغ ہو کر اس طرح بیٹھ جاؤ کہ بایاں پاؤں نیچے بچھار ہے اور دایاں کھڑا رہے اور ہاتھوں کو رانوں پر رکھو۔اور تشہد پڑھ کر یہ درود شریف اور دعائیں پڑھو :۔تَشَهد التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ تمام زبانی اور بدنی اور مالی عبادتیں اللہ تعالے ہی کے لئے ہیں۔سلامتی ہو آپ پر