راہِ ایمان — Page 14
14 (۵)۔نماز میں دیوار کے ساتھ سہار ا مت لگاؤ۔نہ ایک پاؤں پر کھڑے ہو کر سہارا لینے کی کوشش کرو۔(۶)۔نماز کے اندرا اپنی زبان میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ پسندیدہ بات ہے۔(۷)۔جب تک مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھو ذکر الہی کرتے رہو۔مسجد میں آکر اونچی آواز سے باتیں کرنا اور شور مچانا منع ہے۔(۸)۔بیماری کی حالت میں بیٹھ کر یا لیٹے ہوئے نماز ادا کرو۔نماز کو چھوڑ دینا ہرگز جائز نہیں۔(۹)۔نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزرنا منع ہے۔(۱۰)۔اگر نماز ہورہی ہو تو فور اشامل ہو جانا چاہیئے۔اور جس قدر رکعتیں پڑھی جا چکی ہوں امام کے سلام پھیر نے پر کھڑا ہو کر اُن کو پورا کرو۔اور ابتدائی سنتوں کو بعد میں پڑھ لو۔(۱۱)۔اگر امام رکوع میں ہے اور تم پیچھے سے آکر رکوع میں شامل ہو جاؤ تو تمہاری یہ رکعت ہو جائے گی۔۵۔نماز :۔نیت باندھنے سے پہلے یہ دعا پڑھو :۔اِنّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ یقینا میں نے اپنا رُخ اُس کی جانب کیا جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو۔حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ سیدھا ہوکر اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔