راہِ ایمان

by Other Authors

Page 13 of 121

راہِ ایمان — Page 13

13 دو سنتیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔عصر :۔چار فرض۔مغرب :۔تین فرض۔دو سنتیں۔عشاء :۔چاہا فرض۔دوست نہیں اور تین گوتر۔نماز ظہر۔مغرب اور عشاء کے بعد دو دو نفل بھی پڑھے جاسکتے ہیں۔اوقات نماز :۔فجر : صبح پو پھٹنے سے لے کر سورج کے نکلنے سے پہلے تک۔ظہر :۔بعد دو پہر سُورج کے ڈھلنے پر۔عصر :۔تیسرے پہر سے لے کر سُورج کے غروب ہونے سے پہلے تک۔مغرب :۔سورج کے غروب ہونے پر پڑھی جاتی ہے۔عشاء:۔جب سورج اچھی طرح ڈوب جائے اور شفق غائب ہو جائے تو اس نماز کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔۴۔نماز کے ضروری آداب :۔(۱)۔جس وقت نماز کے لئے کھڑے ہو تو اپنی توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف رکھو اور یہ سمجھ لو کہ میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں کھڑا ہونے لگا ہوں۔(۲)۔ہر ایک نماز کو اس کے ٹھیک وقت پر سنوار کر ادا کرو۔اور مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کرو۔(۳)۔نماز میں جو کچھ بھی پڑھو ٹھہر ٹھہر کر اور سمجھ سمجھ کر پڑھو۔(۴)۔نماز پڑھتے ہوئے آنکھیں کھلی رکھو مگر انہیں سجدہ گاہ کی طرف رکھو اور ادھر اُدھر ہرگز نہ دیکھو۔