راہِ ایمان — Page 111
111 چودھواں سبق احمدی بچوں کا مقام احمدی بچو! کیا تم نے کبھی سوچا ہے کہ تمہارا مقام اور رتبہ کیا ہے؟ تم مسلمان بچے ہو۔یعنی تم اسلام کو ماننے والے اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہو۔اسلام دُنیا کے سارے مذاہب میں سے زیادہ اچھا، عمدہ اور کامل ترین مذہب ہے۔اور حضرت محمد مصطفے صلے اللہ علیہ وسلم سب سے اعلیٰ اور افضل نبی ہیں۔سب سے اچھے مذہب کو ماننے اور سب سے کامل نبی کی امت ہونے کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ تمہارے کام اور اخلاق بھی دنیا کے سب بچوں سے زیادہ اچھے اور بہتر ہوں۔پھر تم صرف مسلمان بچے ہی نہیں بلکہ احمدی مسلمان بچے ہو۔احمدی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ تمہارا یہ دعوی ہے کہ تم دوسرے تمام مسلمان بچوں سے زیادہ اسلام کے سب حکموں کو مانے اور ان پر عمل کرنے والے ہو۔اس لحاظ سے تمہارا مقام اور رتبہ اور بھی زیادہ بلند اور نازک ہے۔حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ مسلمانوں کے ایک بہت بڑے بزرگ اور عالم گزرے ہیں۔آپ ایک دفعہ بازار سے گزر رہے تھے جہاں بہت کیچڑ تھا۔آپ نے دیکھا کہ ایک لڑکا بے احتیاطی کے ساتھ کیچڑ میں سے گزر رہا ہے۔آپ نے اُسے فرمایا، بچے ! دیکھو کیچڑ ہے ذرا احتیاط سے گزرو۔ایسا نہ ہو کہ تمہارا پاؤں پھسل جائے اور ٹم گر جاؤ لڑکے نے جواب دیا حضرت! بہت اچھا، میں احتیاط سے چلوں گا لیکن آپ کو مجھ سے بھی زیادہ احتیاط کرنی