راہِ ایمان

by Other Authors

Page 109 of 121

راہِ ایمان — Page 109

109 تیرھواں سبق اسلام کی ایک بہت بڑی خُوبی مذہب کے معنے اُس طریق اور اس راستے کے ہوتے ہیں جس پر چل کر ہم خُدا تعالیٰ تک پہنچ سکیں۔یعنی ہم خُد اکو جو ہمارا پیدا کرنے والا ہے خوش کرلیں۔اور اُسے اپنا دوست اور مددگار بنالیں۔یہ تو تمہیں علم ہی ہے کہ دنیا میں بہت سے مذاہب موجود ہیں۔مثلاً عیسائی مذہب۔ہندو مذہب۔یہودی مذہب۔بدھ مذہب وغیرہ۔یہ سارے مذاہب ہی خدا تک پہنچانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ ہم نے ان مذہبوں کو کیوں نہیں اختیار کیا اور کیوں ہم اسلام ہی کو سچا مذہب سمجھتے ہیں؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بے شک یوں تو سارے مذہب ہی انسان کو خدا تک پہنچانے کا دعوی کرتے ہیں۔لیکن انسان کا خدا کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا یقینی اور حقیقی ثبوت صرف اسلام ہی میں نظر آتا ہے۔باقی مذہبوں والے بے شک یہ دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہمارا مذہب ہی سب سے اچھا ہے۔اور ہمارا مذہب ہی خدا تعالیٰ سے تعلق قائم کر سکتا ہے۔لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ گو پہلے زمانہ میں خدا اپنے نیک بندوں سے باتیں کیا کرتا تھا۔اُن کی باتوں کا بھی جواب دیا کرتا تھا اور نشان دکھا یا کرتا تھا۔لیکن اب اُس نے اپنے بندوں سے باتیں کرنا اور اُن کی باتوں کا جواب دینا ترک کر دیا ہے۔اس کے مقابلہ میں ہمارا مذہب یعنی اسلام یہ کہتا ہے کہ ہمارا خُدا جس طرح پہلے بولتا تھا اسی طرح اب بھی بولتا ہے۔اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ان