راہ ھدیٰ — Page 72
: : ۷۲ و حق له ان ينعكس فيه انوار سید المرسلین صلی اللہ علیہ و سلم ويزعم العامة انه اذا نزل الى الأرض كان واحدا من الامة كلابل هو شرح للاسم الجامع المحمدى ونسخة منتسخة منه الخير الكثير صفحه ۷۲ مطبوعہ مدینہ پریس بجنور ) یعنی آنے والے مسیح موعود کا یہ حق ہے کہ اس میں سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کا عکس ہو عام لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جب وہ دنیا میں آئے گا تو وہ محض ایک امتی ہو گا ایسا ہرگز نہیں بلکہ وہ تو اسم جامع محمدی کی پوری تشریح ہو گا اور اس کا دوسرا نسخہ (TrueCopy) ہو گا پس اس میں اور ایک عام امتی کے درمیان بہت بڑا فرق ہو گا۔پھر گیارہویں صدی کے مشہور شیعہ مجرد علامہ باقر مجلسی اپنی کتاب بحار الانوار میں لکھتے ہیں کہ حضرت امام باقر علیہ السلام نے فرمایا :- " يقول (المهدى) يا معشر الخلائق الأو من اراد ان ينظر الی ابراهیم و اسمعیل فها اناذا ابرهیم و اسمعيل - الأو من ارادان ینظر الی موسی و یوشع فها انا ذا موسی و يرفع - الاو من اراد ان ينظر الى عیسی و شمعون فها اناذا عیسی و شمعون الأومن اراد - ان ينظر الى محمد و امیر المومنین ( صلوت الله علیہ ) فها انادا محمد صلی اللہ علیہ تو سلم و امیر المومنین ( بحار الانوار جلد نمبر ۱۳ صفحه ۲۰۲) یعنی جب امام مهدی آئے گا تو یہ اعلان کرے گا کہ اے لوگو ! اگر تم میں سے کوئی ابراہیم اور اسمعیل کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی ابراہیم" و اسمعیل" ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی موسیٰ اور یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی موسیٰ اور یوشع ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی عیسی اور شمعون کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ مینٹی اور شمعون میں ہی ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور امیر المومنین (علی) کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور امیر المومنین میں ہی ہوں۔پھر عارف ربانی محبوب سبحانی سید عبدالکریم جیلانی " فرماتے ہیں۔اس (امام مہدی۔ناقل ) سے مراد وہ شخص ہے جو صاحب مقام محمدی ہے۔اور ہر