راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 67 of 198

راہ ھدیٰ — Page 67

۶۷ ہے یعنی ملائک کو اس کے مقاصد کی خدمت میں لگایا جاتا ہے۔اور زمین پر مستعد طبیعتیں پیدا کی جاتی ہیں پس یہ اسی کی طرف اشارہ ہے "۔) حقیقۃ الوحی حاشیہ صفحہ 99 طبع اول ، روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲ حاشیه صفحه ۱۰۲) اس حوالے میں مزید قابل غور بات یہ ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے نزدیک ان معنوں کا محدود اطلاق صرف آپ پر ہی نہیں بلکہ تمام انبیاء اور مامورین پر ہوتا ہے۔اس ضمن میں ہم حضرت سید عبد القادر جیلانی علیہ الرحم کا یہ قول ہدیہ قارئین کرتے ہیں تاکہ مولوی صاحب کے فاسدانہ خیالات کا موازنہ بزرگان سلف سے کر کے حقیقت حال کو سمجھ جائیں۔حضرت عبد القادر جیلانی رحم اللہ علیہ فرماتے ہیں - هم شحن البلاد والعباد بهم يدفع البلاء عن الخلق و بهم يمطرون و بهم يمطر الله السماء وبهم تنبت الأرض (الفتح الربانی مجلس نمبر ۱۲ صفحا ملک چنن الدین تاجر کتب کوچہ گلے زیاں کشمیری بازار لاہور ) یعنی اولیاء اللہ کی وجہ سے آسمان بارش برساتا اور زمین نباتات اگاتی ہے اور وہ ملکوں اور انسانوں کے محافظ ہیں انہیں کی وجہ سے مخلوقات پر سے بلا ملتی ہے۔عقیدہ نمبر ۱۳ اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں :- قادیانی عقیدہ یہ ہے کہ مرزا صاحب تمام انبیاء سے افضل ہیں " (صفحہ ۲۰) معزز قارئین ! مولوی صاحب کو افتراء کرنے کی ایسی گندی عادت پڑ چکی ہے کہ کلی بے باک ہو چکے ہیں ان کے گذشتہ تمام اعتراضات بھی جھوٹ ہی تھے مگر یہ تو جھوٹ کے اوپر ایک اور جھوٹ کا طومار ہے۔اس مسئلہ کا اصل حل تو یہی ہے کہ قارئین حضرت مرزا صاحب کی ان تحریرات کا خود مطالعہ کریں جو نظم و نثر میں اپنے سینڈو مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں آپ نے تحریر فرمائی ہیں۔اس نوع کی پہلے بہت سی تحریریں گذر چکی ہیں لیکن نمونتہ حسب "