راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 49 of 198

راہ ھدیٰ — Page 49

۴۹ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم پلہ اور ہمسر نہیں سمجھا بلکہ ایسے الہامات کے باوجود ہمیشہ یہی اقرار اور اعتراف کرتے رہے۔کہ ہیں" " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے لئے رسول ہیں اور تمام دنیا کے لئے رحمت پھر فرماتے ہیں :- (روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه ۳۸۸) یہ تمام شرف مجھے صرف ایک نبی کی پیروی سے ملا ہے جس کے مدارج اور مراتب سے دنیا بے خبر ہے یعنی سید نا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم" چشمه مسیحی روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه ۳۵۴) لیکن جناب لدھیانوی صاحب سے بحث ہیں ختم نہیں ہو جاتی اب ہم آپ کے پیرو مرشد اور واجب الاحترام بزرگ جناب قاری محمد طیب اور جناب شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب دیوبندی کی یہ تحریریں پیش کرتے ہیں۔اور آپ سے پوچھتے ہیں کہ اگر اس قسم کے صوفیانہ کلمات واقعی نہایت ہی خطرناک ہتک رسول کا درجہ رکھتے ہیں تو پھر ہتک رسول کرنے والوں کے ساتھ جہاد اپنے گھر سے شروع کریں اور ان بزرگوں کا تابڑ توڑ حملے کر کے قلع قمع کریں جو یہ فرماتے ہیں کہ حضرت عیسوی کو بارگاہ محمدی سے خلقاً و خلقاً رتباً و مقاماً ایسی ہی مناسبت ہے جیسی کہ ایک چیز کے دو شریکوں میں یا باپ بیٹوں میں ہونی چاہئے " تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام صفحه ۱۲۹ از قاری محمد طیب صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم دیوبند پاکستانی ایڈیشن اول مطبوعہ مئی ۱۹۸۶ء نفیس اکیڈمی کراچی) نیز اپنے ایک اور بزرگ شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب دیوبندی کا اپنے استاد محترم رشید احمد صاحب گنگوہی کی وفات پر لکھا ہوا مرضیہ بھی ملاحظہ فرمائیں جس میں وہ لکھتے ہیں :- زباں پر اہل اھواء کی ہے کیوں اعل مبل شاید مزید لکھتے ہیں :- اٹھا عالم سے کوئی بانی اسلام کا ثانی مرهیه از مولوی محمود الحسن دیوبندی مطبع بلالی ساڈھورہ ضلع انبالہ )