راہ ھدیٰ — Page 35
۳۵ اس سے حسب حال سلوک فرمائے گا۔لدھیانوی صاحب! آپ دیوبندی ہیں ، کیا آپ کے نزدیک بریلوی اسلام یا مودودی اسلام یا فرقہ اہلحدیث کا اسلام یا خارجی اسلام یا شیعوں کا اسلام یا پرویز صاحب کا اسلام یا سرسید احمد خان کا اسلام یا دیگر تمام مسلمان کہلانے والے فرقوں کا اسلام درست اور موجب نجات ہے ؟ اگر ہے تو آپ ان تمام فرقوں کو کافر کیوں قرار دیتے ہیں اور دیوبندی فرقہ کو چھوڑ کر ان فرقوں میں شمولیت کیوں نہیں کر لیتے۔اور اگر آپ کے نزدیک ان فرقوں کا اسلام صحیح نہیں اور موجب نجات نہیں تو جو الزام آپ جماعت احمدیہ پر لگا رہے ہیں۔کیا یہ آپ پر عائد نہیں ہوتا ؟ آپ اپنے بارے میں تو یہ حق تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام کی جو تشریح آپ پیش کریں صرف ات درست اور موجب نجات قرار دیا جائے اور آپ کے سوا باقی مسلمان فرقے اسلام کی جو تشریح کریں اسے موجب نجات نہ سمجھا جائے تو پہلے آپ اپنی حیثیت تو بتائیں کہ کس حیثیت سے آپ کا یہ دعویٰ ہے دوسرے مولویوں کے مقابل پر آپ کی کونسی امتیازی شان ہے کہ اس دعوئی کا حق آپ کو ہے۔نہ آپ خدا نہ آپ خدا کے مقرر کردہ امام ، زیادہ سے زیادہ مولویوں میں سے ایک مولوی ہی تو ہیں تو آپ کو یہ حق کیوں نصیب ہو گیا کہ دوسرے عقیدہ کے علماء کے عقائد کو مفسدانہ قرار دے کر ان پر نجات کے دروازے بند کر دیں ؟ عقیدہ نمبر ۳ " جامع کمالات محمدیہ " اس عنوان کے نیچے لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں کہ ”جب مرزا صاحب اور ان کی جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری بعثت کا مظہر ہونے کی بناء پر بعینہ ” محمد رسول اللہ " بن گئے ہیں تو یہ عقیدہ بھی لازم ٹھہرا ہے کہ وہ تمام اوصاف و کمالات جو پہلی بعثت میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی میں پائے جاتے تھے وہ اب بروزی رنگ میں پورے کے پورے جناب مرزا صاحب کے نام رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جو منصب و مقام کہ تیرھویں صدی تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے مخصوص تھا وہ اب مرزا صاحب کو تفویض کیا جا چکا ہے اور جس مسندِ رسالت پر پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ افروز تھے اب اس پر جناب مرزا صاحب رونق افروز ہیں " (صفحہ ۱۴)