راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 186 of 198

راہ ھدیٰ — Page 186

MAY غلام تھی۔اس میں وہ پیدا ہوئے۔اس میں پڑھے اور عمر کا ایک عرصہ وہاں گذارا لیکن کسی لمحہ بھی اس عظیم سلطنت کی فرمانروائی سے روگردانی نہ کی یہاں تک کہ ایک طرف تو یہود نے آپ کو غلامانہ ذہینت کے طعنے دیئے اور اپنے انکار کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی کہ ہم تو ایک ایسے مسیح کے منتظر ہیں جو تاج و افسر کے ساتھ آئے گا اور غلامی سے نجات دلائے گا اور دوسری طرف گورنر روم کے پاس یہ شکائتیں کیں کہ یہ شخص مسیحیت کا دعویدار ہو کر آپ کی سلطنت کے لئے خطرہ ہے کیونکہ ہمارے مذہب کی رو سے ہماری قوم کی سیاسی آزادی بھی مسیح کی ذات سے وابستہ ہے۔اب جناب لدھیانوی صاحب ذرا میدان میں آئیں اور بتائیں کہ کیا بعینہ یہی رویہ آپ نے مسیح محمدی کے تعلق میں اختیار نہیں کیا۔کیا آپ کے بڑوں نے مرزا صاحب کے خلاف انگریزوں کے دفتروں میں شکائتوں کے پلندے نہیں بھیجے اور کیا بار بار محض رپورٹوں کے ذریعہ متنبہ نہیں کیا کہ یہ شخص انگریزی سلطنت کے لئے خطرہ ہے اور دوسری طرف مسلمان عوام میں یہ کہہ کر اسکی کردار کشی نہیں کی کہ ہم تو ایسے مسیح و محمدی کے منتظر تھے جو ہمیں آزادی دلائے گا۔یہ غلامی کی تعلیم دینے والا کیسے صحیح اور مہدی بن بیٹھا ہے۔پس یہاں بہت سے سوال اٹھتے ہیں۔پہلا سوال تو یہی ہے کہ اگر پہلا مسیح غلام ہی پیدا ہوا اور سینکڑوں سال تک اسکی قوم غلام ہی رہی تو دوسرے مسیح کو اس حالت میں قبول کرنے پر آپ کو کیا تکلیف ہے ؟ اگر آپ مثالیں مانگتے ہیں تو دور جانے کی ضرورت نہیں سب سے پہلے تو مسیح کی مثال مسیح تھی سے دی جائے گی پس اگر ان دو میں کھلی کھلی مشابہت پائی جائے تو مسیح موعود کی صداقت ثابت ہو گی یا کہ برعکس نتیجہ نکلے گا؟ دو سرا سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ قطعی تاریخی حقائق کہ جو قرآن کریم اور بائیبل سے ثابت ہیں کیا آپ کے علم میں نہیں ہیں ؟ اور تیسرا سوال یہ ہے کہ اگر علم میں تھے تو پھر اس طرح بد دیانتی سے کام کیوں لیا ہے۔اور حضرت مرزا صاحب پر پھبتیاں کتنے کے لئے انہیں عوام الناس سے کیوں چھپائے رکھا ؟ اور چوتھا سوال یہ المحتا ہے کہ کیا آپ کی عقل میں یہ معمولی سی بات بھی داخل نہیں ہو سکتی کہ جن باتوں سے آپ حضرت مرزا صاحب کا تمسخر اڑا رہے ہیں اس حالت میں خدا کے