راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 167 of 198

راہ ھدیٰ — Page 167

ME کر دی ہے۔ہم تو سمجھا کرتے تھے کہ مخالفین جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں مگر آپ کے اس قول و فعل نے تو اس کی تصدیق کر دی ہے۔جہاں تک عین محمد کے لفظ کا تعلق ہے۔جماعت احمدیہ حضرت مرزا صاحب کو ہرگز ان معنوں میں عین محمد نہیں سمجھتی جو مولوی صاحب کے دماغ میں فتور کی طرح سمائے ہوئے ہیں۔جماعت احمدیہ میں محض کسی عالم نے اگر عین محمد " کے الفاظ بیان کئے ہیں تو محض اور محض ان معنوں میں جن معنوں میں شرح مثنوی میں حضرت بایزید بسطامی کو عین رسول قرار دیا گیا ہے اور حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی کے والد اور چچانے اپنے تئیں حضور کا عین قرار دیا ہے اور حضرت مجدد الف ثانی تو فرماتے ہیں کہ "محبت کے کمال کا یہ تقاضا ہے کہ محبت اور محبوب ایک ہو جائیں اور ان میں دوئی اور غیر بیت اٹھ جائے" (مکتوبات امام ربانی مکتوب نمبر ۸۸ دفتر سوم صفحه ۲۱۲ مطبوعہ دین محمدی پریس لاہور زیر اہتمام ملک چنن الدین کشمیری بازار لاہور ترجمہ مولوی قاضی عالم دین ) اس سے بڑھ کر ایک شوشہ بھی دنیا کا کوئی احمدی حضرت مرزا صاحب کو عین محمد نہیں سمجھتا بلکہ جن معنوں میں آپ عین محمد " کہہ رہے ہیں ان معنوں میں عین محمد " قرار دینا کفر و افتراء ہے۔حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم جو حضرت عبداللہ کے صلب سے اور حضرت آمنہ کے بطن سے پیدا ہوئے وہ اپنے جسم اور شخصیت کے لحاظ سے اور ذاتی روحانی مراتب کے لحاظ سے مخلوق میں اس طرح منفرد اور یکتا تھے جس طرح اللہ تعالیٰ اپنی الومیت میں منفرد و یکتا ہے اور ان معنوں میں آپ جیسا نہ کوئی پیدا ہوا نہ ہو سکتا ہے نہ کبھی ہو گا۔ہاں آپ کی غلامی میں آپ کی متابعت کے نتیجہ میں ، آپ کے قرب کا حصول اس طرح ممکن ہے جس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کا قرب حاصل کیا اور اپنی ذات کو اس طرح مٹا دیا کہ آپ کا اٹھنا بیٹھنا، سونا جاگنا ، سوچنا اور حرکت کرنا سب کچھ خدا کے لئے ہو گیا۔یہاں تک کہ آپ کے بارہ میں عرش کے خدا نے خود گواہی دی کہ۔وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ وَلَى (انفال آیت نمبر ۱۸) ترجمہ :۔اور جب تو نے پتھر پھینکے تھے۔تو تو نے نہیں پھینکے تھے بلکہ اللہ نے پھینکے تھے۔