راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 109 of 198

راہ ھدیٰ — Page 109

١٠٩ فصل چهارم کمی بعثت پر قادیانی بعثت کی فضیلت " فصل چهارم کا لدھیانوی صاحب نے مندرجہ بالا عنوان قائم کیا ہے جس سے وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے نزدیک حضرت مرزا صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز اور آپ کی بعثت ثانیہ کا منظر ہونے کی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہیں اپنے اس دعویٰ کی تائید میں انہوں نے انیس عناوین قائم کیے ہیں۔معزز قارئین ! گذشتہ اوراق میں متعدد مقامات پر ہم حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام کی عارفانہ تحریرات درج کر چکے ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام نبیوں سے افضل ، رسولوں کا سردار اور آقا تسلیم کیا گیا ہے اور جن میں مرزا صاحب نے خود اپنے آپ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل غلام اور خادم بیان کیا ہے لیکن چونکہ لفظ اُنیں مولوی صاحب کے دماغ پر بہت بری طرح حاوی ہے اور اس اعتراض کی بھی انیس شکلیں بنائی ہیں اس لئے یہیں انیس کا عدد اپنی تمام شدت اور قوت کے ساتھ ان پر الٹانے کی غرض سے ہم ایک ایک نکتہ لدھیانوی کا علیحدہ علیحدہ جواب قلمبند کرتے ہیں۔عقیدہ نمبر دوسری بعثت اقومی اور اکمل اور اشد اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب نے درج ذیل اقتباس درج کیا ہے۔" جس شخص نے اس بات سے انکار کیا کہ نبی علیہ السلام کی بعثت چھٹے ہزار سال سے تعلق نہیں رکھتی جیسا کہ پانچویں ہزار سے تعلق رکھتی تھی پس اس نے حق کا اور نص قرآن کا انکار کیا بلکہ حق یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت چھٹے ہزار کے آخر میں یعنی ان دنوں میں ( مرزا صاحب کی بعثت کے زمانے میں) بہ نسبت ان سالوں کے اقوئی اور اکمل اور اشد ہے" (خطبه الهامیه صفحه ۱۷۱) لدھیانوی صاحب کی پیش کردہ عبارت کے بعد جو دوسرا فقرہ ہے اس میں مرزا صاحب فرماتے ہیں اختار اللہ سبحانه لبعث المسيح الموعود عدة من المأت كعدة ليلة البدر