راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 101 of 198

راہ ھدیٰ — Page 101

|| رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معنوی اور تمثیلی بعثت کا دنیا کا کوئی مسلمان قائل نہیں کیا مجھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر بھی اور کوئی گواہی ہوگی ؟ بزرگان امت کی نظر میں مہدی محمود اور مسیح موعود کا مقام مخص لدھیانوی صاحب اعتراض کرتے ہیں کہ تیرہ سو سال میں امتِ محمدیہ میں سے کوئی فحم بھی اس بات کا قائل نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ ہوگی اور کوئی شخص آپ کا ظل اور بروز بن کر آئے گا۔قارئین کرام لدھیانوی صاحب کے اس اعتراض کی تردید ہم فصل اول میں مفضل کر چکے ہیں یہاں دوبارہ بزرگان امت کے بعض ایسے اقوال پیش کرتے ہیں جن میں امت محمدیہ میں آنے والے مہدی معہود اور مسیح موعود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری بعثت کا مظہر اور آپ کا حل اور بروز قرار دیا گیا ہے۔ان تحریرات سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ مولوی صاحب بزرگان امت کے ان عقائد اور تعلیمات سے آشنا ہی نہیں تو پھر ان کو مذہبی امور میں ایسے دعوے کرنے کا کوئی حق نہیں یا پھر ان سب باتوں کا علم رکھنے کے باوجود محض جھوٹ سے کام لیتے ہوئے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسی تحریریں امت مسلمہ کے لٹریچر میں کثرت سے موجود ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا ذکر ہے اور آنے والے موعود کو اپنے آقا و موٹی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا حل اور بروز قرار دیا گیا ہے۔(1) حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی جنہیں دیوبندی بھی بارھویں صدی ہجری کا مجدد قرار دیتے ہیں فرماتے ہیں۔" اعظم الانبياء شانا من له نوع اخر من البعث ايضا و ذلك ان يكون مراد الله تعالى فيدان يكون سببا لخروج الناس من الظلمات الى النور وان يكون قومه خير امة اخرجت للناس فيكون بعث يتناول بعثا اخر حجتہ اللہ البالغہ جلد اول باب حقیقته النبوة و خواصها صفحه ۸۳ مطبوعہ مصر ۵۱۲۸۳) یعنی شان میں سب سے بڑا نبی وہ ہے جس کی ایک دوسری قسم کی بعثت بھی ہوگی اور وہ اس طرح ہے کہ مراد اللہ تعالی کی دوسری بعثت میں یہ ہے کہ وہ تمام لوگوں کو