راہ عمل

by Other Authors

Page 35 of 89

راہ عمل — Page 35

۳۶ ย برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں جیسی بیرونی ممالک کے مربیان کرتے ہیں۔تو بہت جلد ساری جماعت میں صحابہ کا رنگ پیدا ہو سکتا ہے۔اور ہم مخالفین کو چیلنج کر سکتے ہیں۔کہ ہماری جماعت صحابہ کے رنگ میں رنگین ہے۔لیکن ابھی بعض دوستوں میں ایسے نقائص ہیں کہ اگر ہم یہ بات پیش کریں تو مخالف وہ نقائص پیش کر کے ہمیں ساکت کر دے گا۔ہماری جماعت کے نوجوانوں ، بچوں ، بوڑھوں ، مردوں اور عورتوں سب کو چاہئے۔کہ خود بھی تحریک جدید پر عمل پیرا ہوں۔اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کرائیں۔پنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ سادہ بنا ئیں کھانے پینے پہنے میں سادگی پیدا کریں۔اپنے ماحول کو سادہ بنا ئیں۔اپنی گفتگو میں سادگی اختیار کریں۔جب تک زندگی کے ہر شعبہ میں سادگی نہ اختیار کی جائے گی۔دعوت الی اللہ کما حقہ نہیں کی جاسکے گی۔جس شخص کی زندگی سادہ نہ ہو۔وہ سارہ تمدن رکھنے والے لوگوں سے خطاب بھی نہیں کر سکتا۔وہ ان کو اپنی بات سمجھا نہیں سکتا۔اور ان تک اپنی آواز نہیں پہنچا سکتا اور اس طرح ان کی ہدایت کا موجب نہیں بن سکتا پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہوا آدمی میدان میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے کس طرح خطاب کر سکتا ہے۔آدمی انہیں لوگوں سے بات چیت کر سکتا ہے جو اس کے سامنے ہوں۔جو پہاڑ پر بیٹھا ہوا ہو۔اس کو نیچے کا گاؤں نظر تو آسکتا ہے مگر وہ گاؤں کے لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتا اس طرح جن لوگوں کا تمدن بلند ہو۔سادہ تھان کے لوگوں کے ساتھ ایسا تعلق نہیں رکھ سکتے جو دعوت الی اللہ کے لئے ضروری ہے اور یہ تعلق قائم نہیں ہو سکتا جب تک کہ دوسروں کا تمدن بھی ویسا ہی بلند نہ ہو جائے یا اونچا تمدن رکھنے والے سادگی اختیار کر کے نیچے نہ آجائیں اور جب تک ہم تمدنی لحاظ سے دو سروں کو اوپر نہیں لے جا سکتے۔اس وقت تک ہم کو چاہئے کہ خود نیچے آجائیں۔ہاں جب سب لوگ اوپر آجائیں تو ہم بھی اوپر آسکتے ہیں اسلام مساوات چاہتا ہے اور اس کی یہی صورت ہے۔کہ یا سادہ تمدن رکھنے والوں کو اوپر لایا جائے اور اگر یہ نہ ہو سکے تو دوسرے اور زیادہ سادگی اختیار کریں اکھو کوئی جماعت چاہتی ہے۔کہ معیار زندگی کو بلند کرے تو اسے کوشش کرنی چاہئے کہ دوسروں کا معیار زندگی بھی بلند :