راہ عمل

by Other Authors

Page 32 of 89

راہ عمل — Page 32

۳۳ چاہیے۔اس سے ایک اور ملکہ پیدا ہوگا۔جو آپ ہی سوچے اور پھر اپنے سوچنے ہوئے پر ہی بیٹھ جائے اس کا ذہن کند ہو جاتا ہے لیکن تبادلہ خیالات سے ذہن تیز ہوتا ہے ایک بات ایک نے نکالی ہوتی ہے۔ایک اور دوسرے نے اس طرح پھر سب اکٹھی کر کے ایک مجموعہ ہو جاتا ہے۔واعیان جہاں میں لغویات باتیں کرنے کی بجائے وہ ان مسائل پر گفتگو کریں۔خدا تعالی سے تعلق ہو۔دعا ہو۔تو کل ہو۔-۱۵ مرکز آنے کی تاکید کرتے رہو : لوگوں کو مرکز بار بار آنے کے لئے اور تعلق پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہو۔جب تک کسی شاخ کا جڑ سے تعلق ہوتا ہے وہ ہری رہتی ہے لیکن شاخ کا جڑ سے تعلق ٹوٹ جانا اس کے سوکھ جانے کا باعث ہوتا ہے۔ہمیشہ جہاں جاؤ ان کے فرائض انہیں یاد دلاتے رہو۔سیاست میں پڑنا ایک زہر ہے جب آدمی اس میں پڑتا ہے دین سے غافل ہو جاتا ہے۔سیاست میں پڑنا امن کا محل ہوتا ہے اور امن کا نہ ہونا دعوت میں روک ہوتا ہے۔سیاست صداقت کے خلاف۔انسان کے خلاف۔شریعت کے احکام کے خلاف ہے یہ ایسا زہر ہے کہ جس جماعت میں اس زہر نے اثر کیا ہے پھر وہ ترقی نہیں کر سکی۔اس پر بڑا زور دو۔اس وقت سیاست کی ایک ہوا چل رہی ہے۔یہ دعوت میں بڑی رکاوٹ ہے۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی تعلیم دو۔( الفضل ۲۲ / ۲اپریل ۱۹۱۷ ء ) محترم شیخ فضل الرحمان صاحب کی نائجیریا روانگی کے موقعہ پر - وہاں کی زبان سیکھنے کی کوشش کریں۔کیونکہ اس کے بغیر دعوت الی اللہ نہیں ہو سکتی۔- جن لوگوں میں آپ دعوت کا کام کریں۔ان سے نہایت محبت اور پیار اور حکمت سے کام لیں۔اور ایک انتظام کے ماتحت ان کو رکھیں۔مثلاً مختلف آدمی مقرر کئے