راہ عمل

by Other Authors

Page 30 of 89

راہ عمل — Page 30

٣١ -# اپنے کام کی پڑتال کرتے رہو : ہمیشہ اپنے کام کی پڑتال کرو کہ کیا کامیابی ہوئی۔تمہارے پاس ایک رجسٹر ہونا چاہئے۔اس میں لکھا ہوا ہو۔کہ فلاں جگہ گئے وعظ فلاں مضمون پر کیا اس اس طبقے کے لوگ شامل ہوئے۔فلاں فلاں وجوہات پر مخالفت کی گئی۔فلاں فلاں وجوہات لوگوں نے پسند کی۔یہ رجسٹر آئندہ تمہارے علم کو وسیع کرنے والا ہو گا۔تم سوچو گے کیوں مخالفت ہوئی۔اہم مسائل کا تمہیں پتہ لگ جائے گا۔ان پر آئندہ غور کرتے رہو گے۔اگر تم وہاں سے بدل جاؤ گے تو تمہارے بعد آنے والے کے کام آئے گا۔ہر سال کے بعد نتیجہ نکالو۔کون سی نئی باتیں پیدا ہوئیں۔کون کی باتیں مفید ثابت ہوئی ہیں۔جب یہ رپورٹ دوسرے واعظ کے ہاتھوں میں جائے گی تو وہ اپنی بناء زیادہ مضبوط کرے گا۔؟ ۱۲ استقلال : کبھی اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہئے۔یہ خیال کر کے کہ اگر یہ یوں نہیں مانتا تو اس طرح مان لے گا۔اس میں وہ تو نہ ہارا تم ہار گئے۔کہ تم نے اپنی بات کو ناکافی سمجھ کر چھوڑ دیا۔تم نے اپنا دین چھوڑ کر دوسرے کو منوا بھی لیا تو کیا فائدہ۔بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ غیر احمدی وفات مسیح پر پڑتے ہیں۔چلو وفات مسیح چھوڑ کر اور باتیں منواتے ہیں یہ غلط ہے۔وفات مسیح مان جائیں تو پھر آگے پیش کرو۔ترتیب سے پیش کرو ملمع سازی سے پیش نہ کرو۔ملمع سازی سے پیش کرنے کا یہ نتیجہ ہو گا۔کہ جب اس پر بات کھلے گی تو یا وہ تم سے بدظن ہوں گے اور یا پھر تمہارے مذہب سے۔جن جن باتوں پر خدا نے تمہیں قائم کیا ہے ان کو پیش کرو۔اگر لوگ نہ مانیں تمہارا کام پیش کرتا ہے۔منوانا نہیں وہ اللہ کا کام ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالٰی فرماتا ہے لذکر انما انت مذکر لست عليهم بمصيطر ۱۳ جماعت میں احساس پیدا کرو : جماعت میں ایک احساس پیدا کرو