راہ عمل

by Other Authors

Page 8 of 89

راہ عمل — Page 8

ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الاول O☆O☆O حضرت خلیفتہ المسیح اول کے جوش " دعوت الی اللہ " کے بارہ میں حضرت شیخ یعقوب علی تراب لکھتے ہیں :۔چوٹ اور اس کی تکلیف کم خوابی اور اس کا کرب ضعف اور ناتوانی ایک طرف مگر اس حالت میں " دعوت الی اللہ " کا جوش ایسا ہے۔کہ برادرم مفتی محمد صادق صاحب واپس آئے تو بڑے شوق کے ساتھ ان کے حالات سفر کو غیر معمولی طور پر سنا۔اور تبلیغ کا جو کام ان حصوں میں ہوا۔اس کی تفصیل معلوم کر کے بہت خوش ہوئے۔پھر خواجہ صاحب (خواجہ کمال الدین صاحب ( جب پہلی مرتبہ عیادت کے لئے آئے تو انہوں نے ذکر کیا کہ علی گڑھ میں جو لیکچروں کا انتظام ہوا ہے۔اس میں پہلا لیکچر میرا ہے صاحبزاده آفتاب احمد خان صاحب کا تار آیا تھا۔مگر حضور کی ناسازی طبع کے باعث میں نے انہیں اطلاع دی کہ میں نہیں آسکتا اس پر انہوں نے بذریعہ تار حضور کی عیادت کی ہے۔اور مجھے بلا کر کہا کہ جب تک حضرت کی طبیعت درست نہ ہو۔نہ آؤ۔فرمایا :۔نہیں میری علالت اس تبلیغ کے کام میں روک نہ ہو۔وہاں ضرور جانا چاہئے انہیں لکھ دو کہ میں اپنے وجود کو کسی طرح پر بھی دین حق " کے کام میں روک نہیں بنانا " چاہتا ہوں۔میری آرزو تو یہ ہے۔کہ میں " دین حق " ہی کی خدمت میں زندگی پوری کر دوں۔تم ضرور جاؤ " " I۔( الحکم کے جنوری ۱۹۱۱ء صفحہ ۵) ا حکم ہے۔جنوری ۱۹۰۹ء کے صفحہ اول پر ایڈیٹر صاحب کا بیان ہے کہ انہوں نے سفر پر روانہ ہوتے وقت جماعت کے لئے پیغام پوچھا۔۔۔۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا : باہمت واعظ مطلوب ہیں جو اخلاص و صواب سے وعظ کریں۔عاقبت اندیش صرف اللہ پر بھروسہ کرنے والے دعاؤں کے قائل اور علم پر نہ گھمنڈ کرنے والے علماء ، مطلوب ہیں جن کو فکر لگی ہو کہ کیا کیا جاوے کہ اللہ راضی ہو۔(الحکم ہے۔اگست ۱۹۰۹ء صفحہ ۱ - ۲ ) کے