ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 97
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام سلسلہ بھی جاری رہا۔ان دنوں اگر کوئی آپ کے والد صاحب سے آپ کے متعلق پوچھتا تو وہ بڑی فکر مندی سے جواب دیتے کہ اسے تو تنہا بیٹھ کے کتابیں پڑھنے کے سوا کچھ اچھا نہیں لگتا یا مسجد میں عبادت کرتا ہے۔آپ کے کم آمیز ہونے کی وجہ سے ملاں، دلہن اور مسیتر کے القاب دئے جاتے۔شادی کے بعد سولہ سترہ سال کی عمر کے مشاغل دیکھئے فرماتے ہیں ”میں سولہ سترہ برس کی عمر سے عیسائیوں کی کتابیں پڑھتا ہوں اور ان کے اعتراضوں پر غور کرتا ہوں میں نے اپنی جگہ ان اعتراضوں کو جمع کیا ہے جو عیسائی آنحضرت صلی للی کم پر کرتے ہیں ان کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچی ہوئی ہے۔“ الله سة الحکم 30 اپریل 1900ء صفحہ 2) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: براہین کی تالیف کے زمانہ کے قریب اسی شہر میں قریباً سات سال رہ چکا۔تاہم آپ صاحبوں میں ایسے لوگ کم ہوں گے جو مجھ سے واقفیت رکھتے ہوں کیونکہ میں اس وقت ایک گمنام آدمی تھا اور اَحَدٌ مِّنَ النَّاسِ تھا اور میری کوئی عظمت اور عزت لوگوں کی نگاہ میں نہ تھی مگر وہ زمانہ میرے لئے نہایت شیریں تھا کہ انجمن میں خلوت تھی اور کثرت میں وحدت تھی اور شہر میں میں ایسا رہتا تھا جیسا کہ ایک شخص جنگل میں۔مجھے اس زمین سے ایسی ہی محبت ہے جیسا کہ قادیان سے کیونکہ میں اپنے اوائل زمانہ کی عمر میں سے ایک حصہ اس میں گزار چکا ہوں اور اس شہر کی گلیوں میں بہت سا پھر چکا ہوں“۔(لیکچر سیا لکوٹ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 243) لیکن 19 ویں صدی کے آخری ربع میں آپ کو خدائی تقدیر دنیا کی اصلاح کیلئے گوشہ گمنامی سے نکال کر علمی میدان کی جانب کھینچنے لگی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تاریخی طور پر اس کی تفصیل یوں بیان فرماتے ہیں: ” پبلک میں آپ نے تصنیف براہین سے صرف کچھ قبل یعنی 1877ء - 1878ء میں آنا شروع کیا اور مضامین شائع کرنے شروع فرمائے اور تبلیغی خطوط کا دائرہ بھی وسیع کیا۔مگر دراصل مستقل طور پر براہین احمدیہ کے اشتہار نے ہی سب سے پہلے آپ کو ملک کے سامنے کھڑا کیا اور اس طرح علم دوست اور مذہبی امور سے لگاؤ رکھنے والے طبقہ میں آپ کا انٹروڈکشن ہوا اور لو گوں کی نظریں اس دیہات کے رہنے والے گمنام شخص کی طرف حیرت کے ساتھ اُٹھنی شروع ہو ئیں“۔(سیرت المہدی جلد اوّل صفحہ 93 مطبوعہ 2008ء) تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد اٹھائیس سال کی عمر میں آپ سیا لکوٹ بحصول ملازمت تشریف لے گئے اور 97