ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 63
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام قسط 12 قیصر ، آتھم اور کسری، لیکھرام“۔سچا کراماتی وہی ہے جس کی کرامات کا دریا کبھی خشک نہ ہو سو وہ شخص ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہر ایک زمانہ میں اس کامل اور مقدس کے نشان دکھلانے کے لئے کسی نہ کسی کو بھیجا ہے اور اس زمانہ میں مسیح موعود کے نام سے مجھے بھیجا ہے۔دیکھو! آسمان سے نشان ظاہر ہو رہے ہیں طرح طرح کے خوارق ظہور میں آرہے ہیں اور ہر ایک حق کا طالب ہمارے پاس رہ کر نشانوں کو دیکھ سکتا ہے گو وہ عیسائی ہو یا یہودی یا آریہ۔یہ سب برکات ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں۔محمد است امام و چراغ ہر دو جہاں اور محمد است فروزنده زمین و زمان خدانه گویمش از ترس حق مگر بخدا خدا نماست وجودش برائے عالمیاں کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 157 حاشیہ) آتھم قیصر ہے یا قیصر آتھم ہے ”ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بڑے نشان تھے جو ایک اُن میں سے آتھم کے قصہ سے مشابہ اور دوسرا لیکھرام کے ماجرا سے مماثلت رکھتا تھا۔اس مجمل بیان کی تفصیل یہ ہے کہ جیسا کہ صحیح بخاری کے صفحہ ۵ میں مذکور ہے۔آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط دعوتِ اسلام کا قیصر روم کی طرف لکھا تھا اور اُس کی عبادت جو صفحہ مذ کورہ بخاری میں مندرج ہے یہ تھی۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمُ من محمد عبد الله ورسوله الى هرقل عظيم الروم - سلام على من اتبع الهدى اما بعد فانّي ادعوك بدعاية الاسلام اسلم تسلم يؤتك الله اجرك مرتين فان توليت فانّ عليك اثم اليریسیین۔ویا اھل الکتاب تعالوا الى كلمة سواء بيننا وبينكم ان لا نعبد الا الله ولا نشرك به شيئا ولا يتخذ بعضنا بعضًا اربابا من دون الله فان تولوا فقولوا اشهدوا بأنا مسلمون۔یعنی یہ خط محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جو خدا کا بندہ اور اُس کا رسول ہے روم کے سردار ہر قل کی طرف ہے۔سلام اُس پر جو ہدایت کی راہوں کی پیروی کرے اور اس کے بعد تجھے معلوم ہو کہ میں دعوتِ اسلام کی طرف تجھے بلاتا ہوں یعنی وہ مذہب جس کا نام اسلام ہے جس کے 63