ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 62 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 62

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام روزہ ہیں اور ان خوشیوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان خدا سے دور جا پڑتا ہے مگر خدا کی معرفت میں جو لذت ہے وہ ایسی چیز ہے کہ جو نہ آنکھوں نے دیکھی اور نہ کانوں نے سنی اور نہ کسی اور جس نے اسے محسوس کیا وہ ایک چیر کر نکل جانے والی چیز ہے ہر آن ایک نئی راحت اس سے پیدا ہوتی ہے جو پہلے نہیں دیکھی ہوتی۔“ (ملفوظات جلد اول صفحہ 211 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ) حضرت اقدس نے ساری عمر کرایے کے یکے ٹانگے میں سفر کرتے گزار دی اپنے لئے کوئی اہتمام نہ کیا۔کوئی جائداد بنائی نہ ورثہ چھوڑا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ان روشن مثالوں کو دیکھ کر اپنی عملی اصلاح کریں تا کہ ہمارا خالق و مالک ہم سے راضی ہو جائے۔آمین اللھم آمین۔اے دوستو! پیارو عقبی کو مت بسارو کچھ زاد راہ لے لو کچھ کام میں گزارو دنیا ہے جائے فانی دل سے اسے اتارو یہ روز کر مبارک سبحان من برانی جی مت لگاؤ اس سے، دل کو چھڑاؤ اس سے رغبت ہٹاؤ اس سے، بس دور جاؤ اس سے یارو یہ اژدھا ہے، جاں کو بچاؤ اس سے یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی روزنامه الفضل آن لائن لندن 4 فروری 2022 ء 62