ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 42 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 42

کہ آپ کو افاقہ ہو گیا۔(سيرة المهدی جلد اوّل روایت نمبر 462 صفحہ 439) حضرت مفتی محمد صادق صاحب بیان فرماتے ہیں: میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو صرف ایک دفعہ روتے دیکھا ہے اور وہ اس طرح کہ ایک دفعہ آپ خدام کے ساتھ سیر کے لیے جارہے تھے اور ان دنوں میں حاجی حبیب الرحمن صاحب حاجی پورہ والوں کے داماد قادیان آئے ہوئے تھے۔کسی شخص نے حضرت صاحب سے عرض کیا کہ حضور یہ قرآن شریف بہت اچھا پڑھتے ہیں حضرت صاحب وہیں راستے کے ایک طرف بیٹھ گئے اور فرمایا کہ کچھ قرآن شریف پڑھ کر سنائیں۔چنانچہ انہوں نے قرآن شریف سنایا تو اس وقت میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی وفات پر میں نے بہت غور سے دیکھا تھا مگر میں نے آپ کو روتے نہیں پایا تھا حالا نکہ آپ کو مولوی صاحب کی وفات کا نہایت صدمہ تھا۔سيرة المهدى جلد اوّل روایت نمبر 436 صفحہ 393) قرآن کتاب رحماں سکھلائے راہِ عرفاں جو اس کو پڑھنے والے اُن پر خدا کے فیضاں اُن پر خدا کی رحمت جو اس پر لائے ایماں روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي (در ثمین) روزنامه الفضل آن لائن لندن 7 جنوری 2022 ء 42