ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 409 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 409

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام قسط 49 وصال اکبر اللہ تعالی کی جناب سے وفات کی اطلاع جان نثار عشاق کو اپنے محبوب سے جسمانی جدائی کے لئے تیار کرنے کے لئے مولا کریم نے اپنے محبوب کو پہلے سے وصال کی خبریں دیں۔جن سے منشائے الہی کے ماتحت آپ صلی الیم نے اپنے پیاروں کو آگاہ فرمایا۔خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر آنحضرت صلی الم نے فرمایا: "اے لو گو لطیف و خبیر خدا نے یہ بتایا ہے کہ ہر نبی کو اس سے پہلے نبی سے نصف عمر ضرور دی جاتی ہے میں خیال کرتا ہوں کہ اب مجھے بلاوا آئے گا تو میں اس کا جواب دوں گا" (موطا كتاب الجامع باب النهي عن القول بالقدر ) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی میڈم نے فرمایا: برائیل مجھے ہر سال ایک دفعہ قرآن کریم سنایا کرتے تھے اس سال انہوں نے دو دفعہ سنایا ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ کوئی نبی نہیں گزرا کہ جس کی عمر پہلے نبی سے آدھی نہ ہو اور یہ بھی انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک سو میں سال تک زندہ رہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری عمر ساٹھ سال کے قریب ہو گی“ (زرقانی شرح مواهب اللدنيه جلد اول صفحہ 76) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ یکم فرمایا کرتے تھے: کسی نبی کی روح اس وقت تک قبض نہیں ہوتی جب تک کہ اسے دنیا اور آخرت کے مابین اختیار نہ دیا جائے یعنی اگر وہ مالک حقیقی کے حضور حاضر ہونا چاہتا ہے تو بھی اسے اختیار ہے اور اگر وہ دنیا میں رہ کر مزید الہی کام سر انجام دینا چاہتا ہے تو بھی اسے اختیار ہے کہ وہ دنیا میں رہ لے۔“ (بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی ﷺ) اللہ تعالی نے جب آپ کو اختیار دیا تو آپ نے اپنے رفیق اعلی سے وصل اور دنیوی زندگی سے فراق کو 409