ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 400
قسط 48 تکمیل ہدایت تکمیل اشاعت ہدایت اللہ تعالیٰ عالمین کا رب ہے اس کا فیض تمام زمانوں تمام ملکوں اور قوموں کے لئے یکساں ہے وہ تمام بنی آدم کی جسمانی ضرورت کے لئے خوراک پانی ہوا روشنی وغیرہ مہیا فرماتا ہے اسی طرح روحانی ضرورت کے لئے ہر قوم میں انبیاء مبعوث فرماتا ہے تاکہ کوئی قوم محروم اور بے نصیب نہ رہے۔ہر نبی کی تعلیم اپنی ابتدا میں حق اور راستی پر ہوتی ہے پھر وقت گزرنے کے ساتھ ان میں غلط باتیں شامل ہو جاتی ہیں حتی کہ اصلیت معدوم ہو جاتی ہے قصے کہانیاں رہ جاتی ہیں اور لوگ علمی اور عملی گمراہی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔جب انسان کے شعور نے ترقی کی تو ایک عالمگیر شرعی نبی خاتم النبیین حضرت رسول کریم محمد مصطفی صلی ا یکم اور آخری مکمل شریعت قرآن مجید نازل فرمائی جس میں حضرت آدم علیہ السلام سے حضرت عیسی علیہ السلام تک کی تمام ہدایات جمع کر دی گئیں۔یہ رہتی دنیا تک آخری آسمانی کتاب ہے۔اس طرح تکمیل ہدایت ہو گئی۔دین مکمل ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول کریم صلی اللی کام سے فرمایا کہ کل انسانوں کو مخاطب کر کے آگاہ کردیں: اے انسانو! یقیناً میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔پس ایمان لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسول نبی اُمّی پر جو اللہ پر اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتا ہے اور اُسی کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔(الاعراف: 159) نیز قرآن پاک فرماتا ہے: وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام لو گوں کے لئے بشیر اور نذیر بنا کر۔(سبا: 29) مشرق و مغرب سے بالا تر ہو کل عالم کو انذار اور بشارتیں دینے کا کام سونپنے والے علام الغیوب خدا کو 400