ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 368 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 368

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام نمبر 4: مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ وَالَّذِيْنَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا (الفتح: 30) محمد رسول اللہ اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ہیں کفار کے مقابل پر بہت سخت ہیں (اور) آپس میں بے انتہا رحم کرنے والے۔تو انہیں رکوع کرتے ہوئے اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھے گا۔وہ اللہ ہی سے فضل اور رضا چاہتے ہیں۔محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے خلاف بڑا جوش رکھتے ہیں لیکن آپس میں ایک دوسرے سے بہت ملاطفت کرنے والے ہیں جب تو انہیں دیکھے گا انہیں شرک سے پاک اور اللہ کا مطیع پائے گا۔وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضا کی جستجو میں رہتے ہیں۔ان کی شناخت ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان کے ذریعہ موجود ہے۔“ نیز آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: ( تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورہ الفتح صفحہ 234) نوع انسان کے لیے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن، اور تمام آدم زادوں کیلئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر حضرت محمد مصطفے صلی ہی کیا۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے نبي صلى ا ل ل ل مل کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ اور یاد رکھو کہ نجات وہ چیز نہیں جو مرنے کے بعد ظاہر ہو گی بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اسی دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی ہے۔نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے کہ خدا سچ ہے اور محمد صلی علی کریم اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم مرتبہ کوئی اور کتاب ہے اور کسی کے لیے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے۔مگر یہ بر گزیدہ نبی ہمیشہ کے لیے زندہ ہے۔الله سة حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا: (کشتی نوح صفحه 13) کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے اہل وعیال، اس کے 368