ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 356
دے لیا کرتا تھا۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 384 - 385) آپ علیہ السلام جب کچہری سے واپس تشریف لاتے تھے تو دروازہ میں داخل ہونے کے بعد دروازہ کو پیچھے مڑ کر بند نہیں کرتے تھے تاکہ گلی میں اچانک کسی نامحرم عورت پر نظر نہ پڑے بلکہ دروازہ میں داخل ہوتے ہی دونوں ہاتھ پیچھے کر کے پہلے دروازہ بند کر لیتے تھے اور پھر پیچھے مڑ کر زنجیر لگایا کرتے تھے۔“ (حیات طیبه از شیخ عبد القادر سابق سوداگر مل، صفحہ 20) اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم ان پیاری ہستیوں کی پیروی میں غض بصر کے حکم کی اطاعت کرنے والے ہوں۔آمین اللهم آمین۔روزنامه الفضل آن لائن لندن 4 نومبر 2022 ء 356