ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 307 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 307

ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام الاول سے کہو فارسی بھی پڑھا دیا کریں۔“ بچوں کی آمین والی نظم میں مبار کہ بیٹی کی ذہانت و فطانت کے اعتراف کا خوب صورت اظہار دیکھئے: اور ان کے ساتھ دی ہے ایک دختر ہے چھ کچھ کم پانچ کی وہ نیک اختر کلام اللہ کو پڑھتی ہے فرفر خدا کا فضل اور رحمت سراسر ہوا اک خواب میں یہ مجھ یہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر لقب عزت کا پاوے وہ مقرر یہی روز ازل سے ہے مقدر خدا نے چار لڑکے اور دختر عطا کی، پس یہ احسان ہے سراسر (در ثمین) لمحہ لمحہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں نیک تربیت کے بارے میں حضرت نواب مبار کہ بیگم بیان فرماتی ہیں: ”حضرت مسیح موعود کی زبان میں معجزانہ اثر تھا آپ نہ بات بات پر ٹوکتے نہ شوخیوں پر جھڑ کنے لگتے بلکہ انتہائی نرمی سے فرماتے کہ یوں نہ کرو جس بات سے آپ نے منع کیا مجھے یاد نہیں کہ کبھی بھول کر بھی وہ بات پھر کی ہو۔وہ پیار بھری زبان معجز بیان کہ ایک بار کہا پھر عمر بھر کو اس بات سے طبیعت بیزار ہو گئی۔ایک شام آسمان پر ہلکے ہلکے ابر میں خوب صورت رنگ کی دھنک دیکھ کر ہم بچے خوش ہو رہے تھے۔آپ اس وقت صحن میں ٹہل رہے تھے۔جو بعد میں ام ناصر کا صحن کہلاتا رہا ہے میں نے کہا یہ جو کمان ہے اس کو سب لوگ ( پنجابی میں) مائی بڈھی کی پینگ کہتے ہیں۔اس کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟ فرمایا: اس کو عربی میں قوس قزح کہتے ہیں مگر تم اس کو قوس اللہ“ کہو۔قوس قزح کے معنی شیطان کی کمان ہیں۔یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہی۔ہمارے بچپن میں ایک کھلونا آتا تھا Look and Laugh دور بین کی 307