ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 21
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام قسط 3 نُصِرتُ بالرُّعْبِ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلی درجہ کا جواں مرد نبی اور زندہ نبی اور خدا کا اعلی درجہ کا پیارا نبی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں۔یعنی وہی نبیوں کا سردار۔رسولوں کا فخر تمام مرسلوں کا سر تاج جس کا نام محمد مصطفی و احمد مجتبی ملی لیلی کام ہے۔جس کے زیر سایہ دس دن چلنے۔روشنی ملتی ہے جو پہلے اس سے ہزار برس تک نہیں مل سکتی تھی“۔سے وہ (سراج منیر، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 82) حضرت محمد مصطفی اصلی ایم کے زیر سایہ دس دن چلنے والے کو ملنے والی روشنی کا اندازہ ممکن نہیں اور جس کی زندگی کی ہر حرکت و سکون ایک ایک لمحہ سب اللہ تبارک تعالیٰ اور اس کے محبوب کے عشق میں گزرے اس کا وجود کس قدر نورانی ہو گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اتباع کا حق ادا کیا اور اپنے قلب صافی کو قلب محمد ال ای کام کا آئینہ بنا لیا۔اصل اور عکس ہم رنگ ہو گئے۔برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد تحریر فرماتے ہیں: فضایتیں حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک موقع پر آنحضرت صلی الم نے دوسرے انبیا ء پر اپنی چھ بیان فرمائیں جن میں سے ایک نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ تھی (صحیح مسلم کتاب المساجد) ہمیں آپ کی حیات مبارکہ میں ایسے کئی مواقع ملتے ہیں جہاں غیر معمولی حالات میں اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر دوسروں کے دلوں پر آپ کا رعب بٹھایا۔آنحضرت صلی ال نیلم کے سامنے ابو جہل کے مرعوب ہونے کے متعلق ایک اور روایت بھی آتی ہے جس سے پتا لگتا ہے کہ خدائی سنت اسی طرح پر ہے کہ جو لوگ خدا کے مرسلین کے سامنے زیادہ بیباک ہوتے ہیں عموماً انہیں پر خدا تعالیٰ اپنے رسولوں کا رعب زیادہ مسلط کرتا ہے چنانچہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ اراشہ نامی 21