راکھا

by Other Authors

Page 173 of 183

راکھا — Page 173

۲۵۔گھر میں ضرور کچھ اصول مقرر کریں اور پھر خود بھی اُن کی پابندی کریں اور اہلِ خانہ سے بھی کروائیں۔۲۶۔جماعتی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں۔۲۷۔رزق حلال کمائیں۔۲۸۔بچوں کی عزت کریں۔۲۹۔بچوں کی عمر کے مطابق اُن سے کھیلا کریں۔۳۰۔مناسب مزاح اور لطائف سے گھریلو ماحول کو خوشگوار بنائیں۔۳۱۔بچوں کی تعلیم میں ذاتی دلچسپی کے ساتھ فعال کردار ادا کریں۔۳۲۔بیٹوں کا مربیانِ سلسلہ سے ذاتی تعلق قائم کروا ئیں۔۳۳۔شادی کے بعد بیٹوں کی رہائش علیحدہ مکان میں کرنے کا انتظام کریں۔۳۴۔ٹی وی اور انٹرنیٹ کے مفید استعمال کیلئے مناسب نگرانی رکھیں۔۳۵۔اپنی پسند نا پسند سے وضاحت کے ساتھ بیوی کو مطلع کریں۔۳۶۔بیوی کا حق مہر جلد ادا کر دیں۔۳۷۔بیوی سے گاہے بگا ہے پوچھ لیا کریں کہ آیا اُسے آپ سے کوئی شکایت تو نہیں۔۳۹۔نمازوں کی خود بھی پابندی کریں اور اہلِ خانہ سے بھی کروائیں۔۳۹۔قرآنی دعارَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا۔۔۔کثرت سے پڑھتے رہا کریں۔نہ کریں ۲۔آپ گھر کے نگران اور محافظ ہیں۔خود کو اس مقام سے کبھی نہ گرائیں۔بیوی کے سامنے کسی بھی عورت کی تعریف اس انداز میں نہ کریں کہ اُس میں تو فلاں خوبی ہے جو تم میں نہیں۔173