راکھا

by Other Authors

Page 169 of 183

راکھا — Page 169

مندرجہ بالا صورتِ حال کے پیش نظر مسلمان خواتین کا ان غیر مسلم عورتوں کی ریس کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حضرت مصلح موعودؓ نے گلستان مصطفوی ﷺ سے چن چن کر اوڑھنی والیوں کیلئے پھول پیش کئے ہیں۔ہماری خواتین کو چاہئے کہ ان پھولوں کے گلدستوں سے اپنے آنگنوں کو سجائیں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ اُن کا تو جہان ہی ان لوگوں سے بالکل الگ ہے۔آسمان الگ ، زمین الگ ، شرم و حیا کے معیار الگ ، عصمت و پاکدامنی کے تصورات الگ۔انہیں تو بہت سوچ سمجھ کر اپنی چادر اتارنی چاہئے کیونکہ ان کیلئے عارضی چادروں کا تو سوال ہی نہیں ، مستقل چادر میں بھی بعد میں ملنی اگر نا ممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہو جاتی ہیں۔یادرکھیں سوشل امداد، خاوند کا بدل ہر گز نہیں ہوسکتی۔اس لئے خیر اسی میں ہے کہ ذرا ذراسی بات پر بگڑ کر چادریں اتار پھینکنے کا ہر گز نہ سوچیں بلکہ جہاں تک ممکن ہو سکے اپنی اپنی چادروں سے مزین رہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔169