راکھا — Page 116
( البقره ۱۲۹) وَوَصَّى بِهَا إِبْراهِمُ بَنِيهِ وَ يَعْقُوبَ يَبْنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة ۱۳۳) وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَامِنًا وَّاجُنُبُنِي وَبَنِيَّ أَنْ نَّعْبُدَ الأَصْنَامَ (ابراهيم (۳۶) رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلُ دُعَاءِ (ابراهیم ۴۱) ترجمہ: اے ہمارے رب ! ہمیں اپنے دو فرمانبردار بندے بنادے اور ہماری ذریت میں سے بھی اپنی ایک فرمانبردار اُمت ( پیدا کر دے )۔اور اسی بات کی تاکیدی نصیحت ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو کی اور یعقوب نے بھی (کہ) اے میرے پیارے بچو! یقینا اللہ نے تمہارے لئے اس دین کو چن لیا ہے۔پس ہرگز نہیں مرنا مگر اس حالت میں کہ تم فرمانبردار ہو۔اور (یاد کرو) جب ابراہیم نے کہا اے میرے رب ! اس شہر کو امن کی جگہ بنا دے اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے بچا کہ ہم بتوں کی عبادت کریں۔اے میرے رب ! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری نسلوں کو بھی۔اے ہمارے رب ! اور میری دعا قبول کر۔آنحضرت مے کو اپنے اہل کو نماز کی تلقین کرنے کا ارشاد وَأمُرُ أَهْلَكَ بالصَّلوةِ وَاصْطَبَرُ عَلَيْهَا (۱۳۳۵) ترجمہ: اور اپنے گھر والوں کو نماز کی تلقین کرتارہ اور اس پر ہمیشہ قائم رہ۔۔حضرت اسماعیل کی اپنے اہل کو نماز کی نصیحت وَكَانَ يَأْمُرُ اَهْلَهُ بِالصَّلوةِ وَالزَّكوةِ وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهِ مَرْضِيًّا ( مریم ۵۶) 116