قربانی کا سفر — Page 59
خیال ہے ، خلافت احمدیہ کو اللہ تعالٰی کے انعاموں میں سے ایک انعام سمجھتے ہیں ،اس لئے بے خوف ہو کر یہ قدم اُٹھایا۔اللہ تعالیٰ ان کے اور ایسے بہت سے دوسرے لوگوں کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔شادی کے لئے جمع شدہ رقم چندہ تحریک جدید میں دے دی ا۔حضرت خلیفہ امسیح الخامس نے 2012ء کے تحریک جدید کے خطبہ میں جو واقعات بیان فرمائے ان میں ایک واقعہ ایک خاتون کا تھا جس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے جمع شدہ رقم میں اس کی اجازت سے چندے میں دے دی فرمایا۔محمد شباب انسپکٹر تحریک جدید آندھرا پردیش لکھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ اسکندر آباد کی ایک مخلص خاتون نے مالی قربانی کی ایک ایسی نیک مثال قائم کی ہے موصوفہ کے شوہر بعارضہ قلب لمبا عرصہ ہسپتال میں زیر علاج تھے بہت زیادہ زیر بار آجانے کی وجہ سے اپنا چندہ تحریک جدید ادا نہیں کر سکتے تھے۔عنقریب ان کی بیٹی کی شادی ہونے والی تھی سیکرٹری صاحب تحریک جدید نے ان کی اہلیہ کو چندے کی ادائیگی کی تحریک کی تو موصوفہ نے فوراً رقم دے دی اور کہا کہ اس کا ذکر میرے شوہر سے نہ کرنا کیونکہ یہ رقم میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے تحائف سے اس کی رضامندی سے ادا کی۔“ ۲- حضرت خلیفہ اُسیح الثالث نے نصرت جہاں ریزرو فنڈ میں قربانی کرنے والے مجاہد کا ذکر اس طرح بیان کیا۔میں نے اس ریز رو فنڈ کے وعدہ جات کے سلسلہ میں احباب کو ایک بار یاددہانی کرائی تھی جس کے جواب میں ابھی چار پانچ دن ہوئے لندن سے ایک 59