قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 19 of 81

قربانی کا سفر — Page 19

تحریک جدید کا آغاز 1934 ء میں ہوا اور ابتدائے تحریک سے ہی احمد یوں کی قربانیاں ایک نہایت دلکش اور دلسوز اور ایمان افروز واقعات پر مشتمل ہیں۔ذیل میں اس ابتدائی دور کی جھلکیاں پیش خدمت ہیں بعض قربانیوں کو خلفائے احمدیت کے مبارک ارشادات کے رنگ میں ضبط تحریر کیا گیا ہے جن میں ان قربانیوں کو ابدی مقام حاصل ہو گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی زبان مبارک سے اس کا ذکر یوں ملتا ہے۔چنانچہ اس پس منظر میں 1934 ء حضرت مصلح موعود نے اس تحریک کا آغاز فرمایا۔اس وقت کے اقتصادی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور اس وقت کی جماعت کی غربت کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ نے اپنے اندازے کے مطابق ستائیس ہزار روپے کی تحریک فرمائی اور اس پر بھی آپ کا یہ تاثر تھا کہ اس وقت جماعت کے اقتصادی حالات مستقل طور پر یہ بوجھ برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔یا یوں کہنا چاہیے کہ اقتصادی حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ مستقل طور پر یہ تحریک جاری نہ کی جائے بلکہ چند سال کے لیے قربانی مانگی جائے۔چنانچہ آپ نے تین سال کے لیے اس چندے کا اعلان فرمایا جس کے ذریعے سے تمام دنیا میں تبلیغ اسلام کی داغ بیل ڈالی جانی تھی۔اس وقت حاضرین اس بات کو پوری طرح سمجھ نہیں سکے۔بہت سے ایسے تھے جنہوں نے سمجھا کہ یہ تحریک صرف ایک سال کے لیے ہے۔چنانچہ انہوں نے بظاہر اپنی توفیق سے بہت بڑھ چڑھ کر ے لکھوائے۔سلسلہ کے بعض کلرک ایسے تھے جن کو اس زمانے میں پندرہ روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرتی تھی۔انہوں نے تین تین مہینے کی تنخواہیں لکھوا دیں بعض ایسے تھے جنہوں نے دو مہینے کی تنخواہ لکھوا دی اور ذہن پر یہی اثر تھا کہ ایک دو سال کے اندر ہم ادا کر دیں گے۔سلسلہ کے بہت سے ایسے بزرگ بھی اند 19