تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 422
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۲ سورة الفلق ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال معہود کا نام بھی شر البرية ہے کیونکہ آدم کے وقت سے اخیر تک شر میں اُس کے برابر کوئی نہیں۔سورۃ فلق میں یعنی آیت وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ میں آنے والی ایک سخت تاریکی سے ڈرایا گیا اور فقرہ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں آنے والی ایک صبح صادق کی بشارت دی گئی اور اس مطلب کے حصول کے لئے سورۃ الناس میں صبر اور ثبات کے ساتھ وساوس سے بچنے کے لئے تاکید کی گئی۔(تحفہ گولڑ و یه روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۶۹ تا۲ ۲۷ حاشیه ) وہ تخفه گولر و سیه روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۸۵ حاشیه ) الضالین کے مقابل آخر کی تین سورتیں ہیں۔اصل تو قُلْ هُوَ الله ہے اور باقی دونو سورتیں اس کی شرح ہیں۔۔۔۔سورۃ الفلق میں اس فتنہ سے بچنے کے لئے یہ دعا سکھائی قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ یعنی تمام مخلوق کے شر سے اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو رب الفلق ہے یعنی صبح کا مالک ہے یا روشنی ظاہر کرنا اسی کے قبضہ واقتدار میں ہے۔ربّ الفلق کا لفظ بتاتا ہے کہ اس وقت عیسائیت کے فتنہ اور مسیح موعود کی تکفیر اور توہین کے فتنہ کی اندھیری رات احاطہ کر لے گی اور پھر کھول کر کہا کہ شَرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَب اور میں اس اندھیری رات کے شر سے جو عیسائیت کے فتنہ اور مسیح موعود کے انکار کے فتنہ کی شب تار ہے، پناہ مانگتا ہوں پھر لکھا وَ مِنْ شَر النفثتِ فِي الْعُقَدِ اور ان زنانہ سیرت لوگوں کی شرارت سے پناہ مانگتا ہوں جو گنڈوں پر پھونکیں مارتے ہیں۔گرہوں سے مراد وہ معضلات اور مشکلات شریعت محمدیہ ہیں جن پر جاہل مخالف اعتراض کرتے ہیں اور ان کو ایک پیچیدہ صورت میں پیش کر کے لوگوں کو دھو کہ میں ڈالتے ہیں اور یہ دو قسم کے لوگ ہیں۔ایک تو پادری اور ان کے دوسرے پس خوردہ کھانے والے اور دوسرے وہ ناواقف اور ضدی ملاں ہیں جو اپنی غلطی کو تو چھوڑتے نہیں اور اپنی نفسانی پھونکوں سے اس صاف دین میں اور بھی مشکلات پیدا کر دیتے ہیں اور زنانہ خصلت رکھتے ہیں کہ خدا کے مامور ومرسل کے سامنے آتے نہیں۔پس ان لوگوں کی شرارتوں سے پناہ مانگتے ہیں۔اور ایسا ہی ان حاسدوں کے حسد سے پناہ مانگتے ہیں اور اس وقت سے پناہ مانگتے ہیں جب وہ حسد کرنے لگیں۔الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ ، صفحه ۵) بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے سوا اوروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں اگر فلاں نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا۔میرے ساتھ فلاں نے احسان کیا۔وہ نہیں جانتا کہ یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں اس خدا تعالی کی پناہ مانگتا ہوں جس کی تمام