تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 179 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 179

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۷۹ سورة التكوير تھا کہ وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ اب یہ لوگ دیکھتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ میں بڑی سرگرمی سے ریل طیار ہو رہی ہے اور اونٹوں کے الوداع کا وقت آگیا۔اور پھر اس نشان سے کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتے۔(اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۹۹،۳۹۸) آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ان دنوں میں اونٹ بریکار ہو جائیں گے اور یہ ریل کی طرف اشارہ تھا جیسا کہ قرآن شریف میں بھی ہے وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ۔ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۰۰) میں وہی ہوں جس کے وقت میں اونٹ بیکار ہو گئے اور پیشگوئی آیت کریمہ وَ إِذَا الْعِشَارُ عُظلت پوری ہوئی اور پیشگوئی حدیث وَلَيُتْرَكَنَ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا نے اپنی پوری پوری چمک دکھلا دی یہاں تک کہ عرب اور مجسم کے اڈیٹر ان اخبار اور جرائد والے بھی اپنے پر چوں میں بول اُٹھے کہ مدینہ اور مکہ کے درمیان جو ریل طیار ہو رہی ہے۔یہی اس پیشگوئی کا ظہور ہے جو قرآن اور حدیث میں ان لفظوں سے کی گئی تھی جو مسیح موعود کے وقت کا یہ نشان ہے۔اعجاز احمدی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۰۸) قرآن اور حدیث دونوں بتلارہے ہیں کہ مسیح کے زمانہ میں اونٹ بریکار ہو جائیں گے یعنی ان کے قائم مقام کوئی اور سواری پیدا ہو جائے گی۔یہ حدیث مسلم میں موجود ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں وَلَيُتركن الْقِلاصُ فَلا يُسْعَى عَلَيْهَا اور قرآن کے الفاظ یہ ہیں وَإِذَا الْعِشَارُ عُظلت۔شیعوں کی کتابوں میں بھی یہ حدیث موجود ہے مگر کیا کسی نے اس نشان کی کچھ پروا کی۔ابھی عنقریب اس پیشگوئی کا دلکش نظارہ مکہ اور مدینہ کے درمیان نمایاں ہونے والا ہے جبکہ اونٹوں کی ایک لمبی قطار کی جگہ ریل کی گاڑیاں نظر آئیں گی اور تیرہ سو برس کی سواریوں میں انقلاب ہو کر ایک نئی سواری پیدا ہو جائے گی اس وقت ان مسافروں کے سر پر جب یہ آیت وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ اور یہ حدیث وَلَيُتْرَكَنَ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا پڑھی جائے گی تو کیسے انشراح صدر سے ان کو ماننا پڑے گا کہ یہ در حقیقت آج کے دن کے لئے ایک نشان تھا اور ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی جو ہمارے نبی کریم کے مبارک لبوں سے نکلی اور آج پوری ہوئی۔( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۰۶) میں وہ شخص ہوں جس کے زمانہ میں اس ملک میں ریل جاری ہو کر اونٹ بیکار کئے گئے اور عنقریب وہ وقت آتا ہے بلکہ بہت نزدیک ہے جبکہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ریل جاری ہو کر وہ تمام اونٹ بریکار ہو جائیں گے جو تیرہ سو برس سے یہ سفر مبارک کرتے تھے تب اس وقت ان اونٹوں کی نسبت وہ حدیث جو صحیح مسلم میں