تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 135 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 135

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ ۱۳۵ سورة الدهر بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الدهر بیان فرموده سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَلْ عَلى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَنْ كُوران کیا انسان پر یعنی تجھ پر وہ وقت نہیں گزرا کہ تیرا دُنیا میں کچھ بھی ذکر و تذکرہ نہ تھا یعنی تجھ کو کوئی نہیں جانتا تھا کہ تو کون ہے اور کیا چیز ہے اور کسی شمار و حساب میں نہ تھا یعنی کچھ بھی نہ تھا۔یہ گذشتہ تلطفات اور احسانات کا حوالہ ہے تامحسن حقیقی کے آئندہ فضلوں کے لئے ایک نمونہ ٹھہرے۔(براہین احمد یه چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۸۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاحِ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًان ہم انسان کو ملے ہوئے نطفہ سے پیدا کرتے ہیں یعنی مرد اور عورت کے نطفہ سے۔إنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَأَغْلَا وَسَعِيدًا (چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۴) ہم نے منکروں کے لئے جو سچائی کو قبول کرنا نہیں چاہتے۔زنجیر میں تیار کر دی ہیں اور طوق گردن اور ایک افروختہ آگ کی سوزش۔اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ سچے دل سے خدا تعالیٰ کو نہیں ڈھونڈتے۔ان