تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 444 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 444

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۴۴ سورة الجمعة شخص صرف حفظ کرنے کی نیت سے پڑھتا ہے وہ تو وہیں تک رہتا ہے۔۔۔۔۔حضرت امام جعفر" کہتے ہیں کہ میں ایک آیت اتنی مرتبہ پڑھتا ہوں کہ وہ آخروجی ہو جاتی ہے۔صوفی بھی اسی طرف گئے ہیں اور واذكروا الله كثيرا کے یہ معنے ہیں کہ اس قدر ذکر کرو کہ گو یا اللہ تعالی کا نام کنٹھ ہو جاوے۔انبیاء علیہم السلام کے طرز کلام میں یہ بات عام ہوتی ہے کہ وہ ایک امر کو بار بار اور مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں۔ان کی اصل غرض یہی ہوتی ہے کہ تا مخلوق کو نفع پہنچے۔الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ صفحه ۹)