تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 443
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۴۳ سورة الجمعة يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكرِ اللَّهِ وَ ذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ) عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کے متعلق فرمایا۔) اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو امر سنت اور حدیث سے ثابت ہے اس سے زیادہ ہم اس کی تفسیر کیا کر سکتے ہیں۔آنحضرت صلعم نے عورتوں کو جب مستی کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف مردوں کے لئے ہی رہا۔البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶۶) (دیہات میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا۔) شہر میں اپنے گاؤں سے آنا بجز حرج کے متصور نہیں۔چونکہ گاؤں میں مسجد ہے۔اگر شہر کے نزدیک بھی ہے تب بھی ایک محلہ کا حکم رکھتا ہے۔کسی حدیث میں اس ممانعت کا نام ونشان نہیں۔بلا شبہ جمعہ جائز ہے۔خدا تعالیٰ کے دین میں حرج نہیں۔مکتوبات احمدیہ جلد ۵ جزو ۵ صفحه ۵۴ مکتوب نمبر ۱ ابنام حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب) فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ کہ تم زمین میں منتشر ہو جاؤ اور خدا کے فضل کی تلاش کرو۔البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵) واذكروا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَكُمْ تُفْلِحُونَ یعنی اپنے رب کو بہت ہی یاد کرو تا دوزخ کی آگ سے نجات پاؤ۔اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرو تا فلاح پاؤ۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۲۰) الحکم جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ /جون ۱۹۰۴ ء صفحه ۱) اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرو تا کہ تم فلاح پا جاؤ۔جس طرح پر ذہنی تعلق ہوتا ہے اور کثرت تکرار ایک بات کو حافظہ میں محفوظ کر دیتی ہے۔اسی طرح ایک روحانی تعلق بھی ہے اس میں بھی تکرار کی حاجت ہے۔ہروں تکرار وہ روحانی پیوند اور رشتہ قائم نہیں رہتا۔اور پھر سچ تو یہ ہے کہ اصل بات نیت پر موقوف ہے۔جو