تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 345 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 345

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۴۵ سورة الرحمن ہے۔اس طیاری میں جو تکالیف آتی ہیں وہ رنج اور تکلیف کے رنگ میں نہ سمجھو بلکہ اللہ تعالیٰ اُن پر بھیجتا ہے جن کو دونوں بہشتوں کا مزہ چکھانا چاہتا ہے وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہ جنتن۔مصائب آتے ہیں تا کہ ان عارضی امور کو جو تکلف کے رنگ میں ہوتے ہیں نکال دے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۱۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲) سب سے بہتر غم غلط کرنے والا اور راحت بخشنے والا سچا ایمان ہے۔یہ مومن ہی کے لئے ہے۔ولِمَن خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَن۔الحکام جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۷ اراگست ۱۹۰۲ صفحه ۶) عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ کہتے ہیں کہ جب آدمی عارف ہو جاتا ہے تو اس کی عادت کا ثواب ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ جب نفس مطمئنہ ہو گیا امارہ نہ رہا تو ثواب کیسے رہا۔نفس کی مخالفت کرنے سے ثواب تھا وہ اب رہی نہیں۔قرآن شریف میں ہے وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتن یعنی وہ جنت میں داخل ہو گیا اور اس کا درجہ ثواب کا نہ رہا۔(البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵۰) اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُم تُوعَدُونَ ( حم السجدة : ۳۱) اور بشارت دی کہ تم خوش ہو اس جنت سے۔اور اس جنت سے یہاں مراد دُنیا کی جنت ہے۔جیسے ہے وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتِن۔(البدر جلد نمبر۷ مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵۱) بہشت ایک ہی چیز نہیں بلکہ فرمایا وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتن خدا سے ڈرنے والے کے لئے دو الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ ، صفحه ۶) بہشت ہیں۔قرآن شریف میں دو جنتوں کا بیان ہے جیسے کہ لکھا ہے وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتِنِ یعنی جو کوئی اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو جنتیں ہیں ایک دُنیا میں اور ایک آخرت میں۔دنیا والی جنت وہ ہے جو کہ اس درجہ کے بعد انسان کو حاصل ہو جاتی ہے اور اس مقام پر پہنچ کر انسان کی اپنی کوئی مشیت نہیں رہتی بلکہ خدا تعالیٰ کی مشیت اس کی اپنی مشیت ہوتی ہے اور جیسے ایک انسان کو خصی کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے تو وہ زناکاری وغیرہ حرکات کا مرتکب ہی نہیں ہو سکتا ویسے ہی یہ شخص خصی کر دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی بدی نہیں ہو سکتی۔البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ راگست ۱۹۰۴ ء صفحه ۲۳۵) جو شخص خدا تعالیٰ سے خائف ہے اور اس کی عظمت اور جلال کے مرتبہ سے ہراساں ہے اس کے لیے دو بہشت ہیں ایک یہی دنیا اور دوسری آخرت۔جو شخص بچے اور خالص دل سے نقش ہستی کو اس کی راہ میں مٹاکر