تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 1

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام 1 سورة يس بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة يس بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ يس اے سردار ! وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۰) قرآن حکمت سے پر ہے۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۶۲ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳) میں نے قرآن کے لفظ میں غور کی تب مجھے پر کھلا کہ اس مبارک لفظ میں ایک زبر دست پیشگوئی ہے وہ یہ ہے کہ یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ میں تو اور بھی زیادہ یہی پڑھنے کے قابل کتاب ہوگی جبکہ اور کتابیں بھی پڑھنے میں اس کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔اس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے یہی ایک کتاب پڑھنے کے قابل ہوگی اور دیگر کتا بیں قطعا چھوڑ دینے کے لائق ہوں گی۔فرقان کے بھی یہی معنے ہیں یعنی یہی ایک کتاب حق و باطل میں فرق کرنے والی ٹھہرے گی اور کوئی حدیث کی یا اور کوئی کتاب اس حیثیت اور پایہ کی نہ ہوگی۔۔۔۔اب سب کتا ہیں چھوڑ دو اور رات دن کتاب اللہ ہی کو پڑھو۔۔۔۔بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جھکا ر ہے۔ہماری جماعت کو چاہیے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان ودل سے مصروف ہو جا ئیں اور