تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 270
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۷۰ سورة التريت اَتَوَاصَوْا بِهِ بَلْ هُمْ قَوْم طَاغُونَ۔اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس کو انہوں نے ساحر یا مجنون نہیں کہا۔کیا انہوں نے ایک دوسرے کو وصیت کر رکھی تھی۔نہیں۔بلکہ یہ قوم ہی طافی ہے۔( براہین احمدیہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱) وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (۵۷) میں نے جن وانس کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری پرستش کریں۔یہ بھی اس کی طرف اشارہ ہے کہ پرستش الہی ایک فطرتی امر ہے پس جب توحید الہی اور پرستش الہی سب بنی آدم کے لئے فطرتی امر ہوا اور کوئی آدمی سرکشی اور بے ایمانی کے لئے پیدا نہ کیا گیا تو پھر جو امور بر خلاف خدا دانی و خدا ترسی ہیں کیوں کر فطرتی امر ہو سکتے ہیں۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۸۵ حاشیہ نمبر ۱۱) میں نے جن اور انسان کو اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ مجھے پہچانیں اور میری پرستش کریں۔پس اس آیت کی رو سے اصل مدعا انسان کی زندگی کا خدا کی پرستش اور خدا کی معرفت اور خدا کے لئے ہو جانا ہے۔یہ تو ظاہر ہے کہ انسان کو یہ تو مرتبہ حاصل نہیں ہے کہ اپنی زندگی کا مدعا اپنے اختیار سے آپ مقرر کرے کیونکہ انسان نہ اپنی مرضی سے آتا ہے اور نہ اپنی مرضی سے واپس جائے گا۔بلکہ وہ ایک مخلوق ہے اور جس نے اسے پیدا کیا اور تمام حیوانات کی نسبت عمدہ اور اعلیٰ قومی اس کو عنایت کئے۔اسی نے اس کی زندگی کا ایک مدعا ٹھہرا رکھا ہے۔خواہ کوئی انسان اس مدعا کو سمجھے یا نہ سمجھے۔مگر انسان کی پیدائش کا مدعا بلاشبہ خدا کی پرستش اور خدا کی معرفت اور خدا میں فانی ہو جانا ہی ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۴) خدا انسان کا خالق ہے اس لئے زبان کا معلم بھی وہی ہے اور اس جھگڑے کے فیصلہ کے لئے کہ وہ کس زبان کا معلم ہے ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ اس کی طرف سے وہی زبان ہے جو بموجب منطوق وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلا لِيَعْبُدُونِ اسى طرح معرفت الہی کی خادم ہو سکتی ہے جیسا کہ انسان کے وجود کی دوسری بناوٹ۔من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۴۶ حاشیه ) وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ یعنی جن و انس کی پیدائش اور ان کی تمام قوی کا میں ہی مقصود ہوں۔وہ اسی لئے میں نے پیدا کئے ہیں کہ تا مجھے پہچانیں اور میری عبادت کریں سو اس نے اس