تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 259 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 259

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۵۹ سورة الحجرات وہی لوگ ہیں کہ جو صرف خدا پر ایمان نہیں لاتے بلکہ خدا اور رسول دونوں پر ایمان لاتے ہیں پھر بغیر ایمان بالرسول کے نجات کیوں کر ہو سکتی ہے اور بغیر رسول پر ایمان لانے کے صرف تو حید کس کام آسکتی ہے۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۲) یہ تمام آیات ( آیت زیر تفسیر اور بعض اور جن کا ذکر اس جگہ کیا گیا ہے۔ناقل ) ان لوگوں کے متعلق ہیں جنہوں نے رسول کے وجود پر اطلاع پائی اور رسول کی دعوت ان کو پہنچ گئی اور جولوگ رسول کے وجود سے بالکل بے خبر رہے اور نہ ان کو دعوت پہنچی اُن کی نسبت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔اُن کے حالات کا علم خدا کو ہے اُن سے وہ ، وہ معاملہ کرے گا جو اُس کے رحم اور انصاف کا مقتضاء ہے۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۲ حاشیه )